علم وادب کا عظیم مینارہ ہم سے رخصت ہوگیا
بڑے ہی افسوس کیساتھ یہ لکھنا پڑرہا ہے کہ عمدۃ الخطباء رئیس الاساتذہ حضرت علامہ مختار احمد قادری رئیس المدرسین جامعہ امدادالعلوم مٹہنا ضلع سدھارتھ نگر یوپی کا آج صبح انتقال ہوگیا انا لللہ وانا الیہ راجعون قادری صاحب کا انتقال اہلسنت کا ایک عظیم خسارہ اور غم کا باعث ہے
اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور تمام پسماندگان، و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. حضرت قادری صاحب بڑے ہی خلیق اور ملنسار باوقار شخصیت کے مالک تھے جب بھی ملاقات ہوتی بڑے ہی خندہ پیشانی سے ملتے قوم مسلم اور مسلک اعلی حضرت کا درد ہمیشہ آپ کے سینے میں رھتا تھا جسکا اندازہ آپ کے گفتگو سے ہوتا تھا ہندوستان میں اکابرعلماء میں آپکا شمار ہوتا تھا آپ کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر کلیجہ منہ کو آگیا مرضی مولی بر ہمہ سنی علماء بورڈ اترپردیش کے سربراہ پیر طریقت حضرت مولانا محمد شمیم اشرف الجیلانی سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ بگولہو شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی و علامہ مفتی عبدالحکیم نوری صدر سنی علماء بورڈ اترپردیش نے بھی نہایت ہی افسوس کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار فرمایا ہے اور حضرت کے اہل خانہ، پسماندگان اور جامعہ امدادالعلوم مٹہنا ضلع سدھارتھ کے سبھی ارکان ۔ منتظمین، اساتذہ و طلباء کے لئے دست بدعا ہیں کہ اللہ سبھی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سوگوار وشریک غم
عبداللہ عارف صدیقی خطیب جامع مسجد شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی وجننرل سکریٹری سنی علماء بورڈ اترپردیش
12/رمضان المبارک 1442ھ مطابق 25/اپریل ،2021ء، بروز اتوار