متفرقات

ملک کو 2021 میں امن و خوش حالی کی سوچ رکھنے والی حکومت چاہیے: کانگریس

نئی دہلی: ہماری آواز/ یکم جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا کہ عوام کو نئے سال 2021 میں ایسے ہندوستان کی تعمیر کی امید ہے جہاں حکومت عوامی مفاد میں فیصلہ کرنے کے اہل ہونے کے ساتھ ہی اعلیٰ نمونے امن اور خوشحالی کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے کام کرے پارٹی نے جمعہ کو یہاں ایک سرکاری پیج پر ٹویٹ کرکے کہا کہ کانگریس کا ہدف کبھی بی اقتدار اور طاقت حاصل کرنا نہیں رہا بلکہ ایسے معاشرے کی تعمیر رہی ہے جہاں تمام شہریوں کو انصاف ملے۔ اس کا یہ اصول اسے مسلسل کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اسی کی بنیاد پر کیا گیا اس کا ہرفیصلہ عام آدمی کے مفاد تک پہنچنے والا ہوتا ہے۔
کانگریس نے کہا کہ پارٹی مساوات کے اصول پر یقین رکھتی ہے اور مستقل اسی پر چلتے ہوئے کام کرتی رہی ہے۔ اس کے لیے ملک کاہرشہری اہم ہوتا ہے اوروہ ذات، طبقات، مسلک زبان علاقے یا امتیاز کی بنیادپر کبھی کام نہیں کرتی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے