متفرقات

لائٹ ہاوس اسکیم کے افتتاح کے موقع پر یوگی نے دی نیے سال کی مبارک باد اور کہا کہ سب کو اپنا گھر فراہم کرنے کا خواب جلد ہوگا مکمل

ہماری آواز لکھنو
لکھنؤ:یکم جنوری(پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جمعہ کو ورچول پروگرام میں غریبوں کو سستے داموں پر رہائش گاہ دستیاب کرانے کے ضمن میں ‘لائٹ ہاوس اسکیم’ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب کو گھر فراہم کرنے والا یہ پروجٹ پوری لگن اور وقت مقررہ کے ساتھ بے گھر غریبوں کو رہائش گاہ دستیاب کرانے میں کامیاب رہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترغیب سے شہری غریبوں کو مضوط اور آفت سے محفوظ رہائش گاہ دستیاب کرانے میں اترپردیش حکومت کو کامیابی ملی ہے اور اس ضمن میں’لائٹ ہاوس پروجکٹ’میل کا پتھر ثابت ہوگا۔وزیر اعلی نے کہا کہ سب کے لئے رہائش گاہ فراہم کرنے والے اس اسکیم میں اترپردیش کے شہری علاقوں میں اب تک 17لاکھ 58ہزار پریواروں کو ایک ایک آواس دئیے جاچکے ہیں جس میں چھ لاکھ 15ہزار آواس مکمل ہوکر غریب کنبوں کے حوالے ہوچکے ہیں۔اور 10لاکھ 8ہزار آواس تعمیر کا کام جاری ہے۔
وزیر اعلی آواس یوجنا(شہری) کے تحت اودھ ویہار پروجکٹ،شہید پتھ، لکھنؤ میں 131کروڑ روپئے کے اخراجات کے پروجٹ’لائٹ ہاوس پروجکٹ’کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پروجکٹ کا آن لائن سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم 6ریاستوں میں گلووبل ہاوسنگ ٹیکنالوجی چیلنجز انڈیا کی بنیاد اور وزیر اعظم آواس اسکیم (شہری) کی تقسیم پروگرا میں دہلی سے براہ راست جڑے تھے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق لکھنؤ لکھنؤ میں پانچ ٹاوس میں 14منزلوں میں کل 1040رہائش گاہ تعمیر کئے جائیں گے۔اس کے تحت لکھنؤ کے 1040غریبوں کو محض پونے پانچ لاکھ روپئے میں 415مربع فٹ ائیریا کا فلیٹ اگلے سال دستیاب کرایا جائے گا۔اس کی حقیقی قیمت 12لاکھ 59ہزار روپئے ہوگی۔جس میں مرکز و ریاستی حکومت کی جانب سے 7لاکھ 83ہزار روپئے کی چھوٹ دی جائےگی۔
سرکاری ترجمان کے مطابق وزارت رہائش و شہری امور نے شہری کمزور طبقات کو دھیان میں رکھتے ہوئے پانچ دیگر ریاستوں سمیت اترپردیش میں لکھنؤ کو لائٹ ہاوس پروجکٹ کے تحت آواس بنانے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔شہید پتھ اودھ ویہار پروجکٹ میں بننے والے ایل ایچ پی کا کام 34.50مربع میٹر کارپیٹ ائیریا میں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے