اہم خبریں

کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری پر بھڑکے راہل اور پرینکا

دہلی،31 جنوری/ ہماری آواز(ایجنسی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔ درج کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے اس لیء وہ سچے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "جو سچ سے ڈرتے ہیں وہ سچے صحافیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔‘‘
محترمہ پرینکا واڈرا نے کہا کہ "کسانوں کے احتجاج کوریج کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ انٹرنیٹ بہت ساری جگہوں پر بند کردی گئی ہیں۔ بی۔جے۔پی۔ حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی۔‘‘
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تاناشاہ سلطنت کو حقیقت سے ڈر لگتا ہے، تاناشاہ عدم تشدد سے ڈرتا ہے لہذا تاناشاہ کے حکمراں غیر جانبدارانہ صحافت پر ظلم کرتا ہے۔‘‘
پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نےبتایا کہ "آپ بی۔جے۔پی۔ کے تحت مشتعل کسانوں پر حملے کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اور تحریک کی جگہوں پر موبائل و انٹرنیٹ بند کرکے کسانوں کی تحریک کو دبا نہیں پاؤ گے۔ ملک کی آواز بند نہیں کرپاؤ گے

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button