سیاست و حالات حاضرہ

مہوا موئترا نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے

از قلم: ساجد محمود شیخ، میراروڈ ضلع تھانے

ترنمول کانگریس کی شعلہ بیان رُکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے گزشتہ روز حکومت کے ذریعے کسانوں کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے ۔ ہم اُن کے خیال سے متفق ہیں کیونکہ اس حکومت نے ہمیشہ مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ حزبِ اختلاف کے اراکین کو کبھی خریدنے کی کوشش کی ہے اور کبھی تفتیشی ایجنسیوں کا ڈر دکھاکر خاموش کرانے کی کوشش کی ہے۔ کسان تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہر ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ عالمی سطح پر کسانوں کے حق میں اٹھنے والی آواز کو داخلی مداخلت قرار دیا اور مشہور ہستیوں کے ذریعے اس کے خلاف ٹویٹ کروایا۔ غرض حکومت نے ایسے اقدامات کئے جن سے اس کی بوکھلاہٹ عیاں ہوتی ہے۔
محترمہ نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ حق گوئی و بیباکی اُن کا وطیرہ رہا ہے۔ گزشتہ سال پی ایم کیئر فنڈ پر ان کی تنقید پر سوشل میڈیا میں زبردست پزیرائی ملی تھی۔ انھوں نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے ذریعے مظلوم عوام کی ترجمانی کی اور حکومت کو آئینہ دکھایا ہے۔ انھوں نے اپنی بے لاگ گفتگو سے جمہوری اقدار کو تقویت پہنچائی ہے ۔ حق گوئی اور بیباکی ان کا وطیرہ رہا ہے۔
گودی میڈیا کے ذریعے حکومت کے ہر اقدام کی تائید اور بھکتوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کی وجہ سے سچائی دبنے لگی ہے۔ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی کمزوری کی وجہ سے فسطائیت پسند بھارتی جنتا پارٹی کو کھل کر اپنی من مانی کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ ایسے حالات میں محترمہ مہوا موئترا کی تقریر گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اجالے کی کرن دکھائی دیتی ہے۔ خود ان سیاسی جماعت کی قائد اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کی اکثر حوصلہ افزائی کی اور پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کی ترجمانی کا موقع فراہم کیا ہے ۔ محترمہ نے اپنی تقاریر کے ذریعے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے۔ہندوستانی جمہوریت کی بقاء کے لئے ایسے ہی بیباک و نڈر اراکینِ پارلیمان کی ضرورت ہے۔ہم انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی تقاریر میں عوامی مسائل احاطہ کرتی رہیں گی اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاتی رہیں گی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے