متفرقات

آج پرسہ میں عرس طیبی واطہری منایا جائے گا

(محمدقمرانجم فیضی)

منکاپورگونڈہ/ حسب دستور ہر سال کی طرح امسال بھی صوفی باصفا حضرت الشاہ محمدطیب علی قادری چشتی سبحانی ومحب الاولیاء خلیفہ حضور مخدوم الملت حضرت علامہ حافظ وقاری الشاہ محمدابراہیم اطہرالقادری چشتی مخدومی سبحانی (عرس طیبی واطہری)علیھماالرحمتہ والرضوان کاعرس مقدس سر زمین پرسہ بازار میں مورخہ /14فروری 2021بروز اتوار/ پیر طریقت رہبر راہ شریعت غازی ملت خطیب ہندوستان حضور سید عبدالرب عرف چاند بابو مدظلہ العالی والنورانی- سجادہ نشین خانقاہ مخدومیہ فردوسیہ چشتیہ بلہری شریف ضلع فیض آباد کی سرپرستی میں بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا، جس کی صدارت شہزادہ محب الاولیاء خطیب باکمال حضرت علامہ احمدناصررضا صاحب قبلہ اور قیادت شہزادہ محب الاولیإحضرت علامہ احمدمنصوررضا صاحب قبلہ ،منتظمین حضرت مولوی عبدالوحیدچشتی استاذالاساتذہ حضرت مولوی عبدالغفارصاحب حضرت مولاناحافظ وقاری رمضان علی فیضی صاحب اور نقابت کے فرائض نقیب ہندوستان حضرت مولاناغلام غوث ساقی تنویری وحضرت قاری محبوب عالم نظامی گونڈوی انجام دیں گے، جب کہ تلاوت کلام اللہ حضرت حافظ وقاری قسمت علی سبحانی صاحب پیش کریں گے، اس عرس طیبی واطھری میں قرب وجوار کے مقتدر علماء شعرا خطباء تشریف لاریے ہیں نیز مقرر خصوصی میں خطیب دوراں مفکر ملت حضرت علامہ اسراراحمدقادری واحدی فیضی ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ علی پوربازارگونڈہ(نماٸندہ شان سدھارتھ) خطیب ہندوستان حضرت علامہ اختررضاعلیمی صاحب قبلہ پکورہ / خطیب اہل سنت ناشر مسلک اعلی حضرت علامہ محمدیوسف صاحب قبلہ علیمی خطیب ہردلعزیزحضرت علامہ ابوالکلام صاحب قبلہ نوری حاجی جوت تشریف لائیں گے، جب کہ نعت رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کے لئے مداح رسول اکرم بلبل باغ مدینہ محترم محمدعلی فیضی سدھارتھ نگر، عندلیب گلشن رسالت محترم ترنم گونڈوی۔ شہنشاہ ترنم محترم غلام جیلانی سبحانی بھوانی گنج، ، مداح رسول محترم محمدزماں لاثانی سبحانی، شرکت فرمائیں گے، تمام تلامذہ ومریدین ومتوسلین محبین سے گذارش ہے کہ عرس مقدس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لاکر صاحبان عرس کے فیوض وبرکات سے مالا مال ہوں،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے