متفرقات

ساؤتھ افریقہ میں عرس غوثی شہودی کا انعقاد ہوا

(محمدقمرانجم فیضی)

عارف باللہ شہود ثانی خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی اصدقی چشتی قادری علیہ الرحمہ کے عرس مبارک کی مناسبت سے 29 جمادی الآخرة بروز جمعہ بعد نماز عشاء دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ کے وسیع ہال میں عرس کی محفل منعقد ہوئی۔اس پروگرام کی سرپرستی ۔شیخ طریقت حضرت علامہ سید محمد علیم الدین اصدق مصباحی صاحب قبلہ بانی و سربراہ اعلی دارالعلوم قادریہ غریب نواز ساؤتھ افریقہ نے انجام دی۔اس پروگرام میں مختلف ممالک کے طلبا نے 7 مختلف زبانوں میں نعت و منقبت کا گلدستہ پیش کیا چنانچہ محفل کا انعقاد محمد سفیان کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا محمد دایا نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔جبکہ اردو نعت محمد عابد نے پیش کی پھر عربی نعت کےلیے جماعت خامسہ کے طلبا کا نام اعلان ہوا جنھوں نے عربی نعت سے سامعین کو سرشار کیا پھر ملاوی کے طلبا آئے اور انھوں نے چیچے وا زبان میں نعت پاک کا گلدستہ پیش کیا اس کےبعد موزمبیق کے طلبا آئے جنہوں نے اپنی ملکی زبان پرچگیس میں نعت پڑھی اور سامعین کو محظوظ کیا ان کے بعد محمد دایا اور محمد آدم نے پنجابی میں کلام پیش کیا انگلش میں نعت جماعت ثالثہ کے طلبا نے پڑھی اس کے بعد جماعت ثالثہ کے دو طالب علم محمد عابد اور محمد دایا نے مناظرہ کی مشق لوگوں کے سامنے پیش کی اخیر میں غوث اعظم خواجہ غریب نواز اور صاحب عرس کی شان میں منقبت پڑھی گئی اس موقع پر علما میں حضرت علامہ افتخار احمد قادری مدنی شیخ الحدیث دارالعلوم ھذا مولانا سید ندیم ظفر صاحب مولانا سید فہیم احمد صاحب مولانا ابراہیم طارق صاحب مولانا عمر دایا صاحب مولانا قاری تبارک حسین صاحب اور دارالعلوم کے دیگر اساتذہ نے شرکت کی اخیر میں صلاة و سلام اور حضرت علامہ مفتی سید شہباز اصدق چشتی کی دعا پر عرس کی محفل تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے