از: ؞ظفرالدین رضوی 9821439971
صدر رضا اکیڈمی بھانڈوپ ملنڈ ممبئی
عزیزان گرامی
جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ آئے دن سوشل میڈیا کے ذریعہ دشمنان اسلام کیطرف سےنت نئے طریقے سے بزرگوں کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں اورایک ہم ہیں جوچیخ چلا کر خاموش ہوجاتے ہیں اور معاملہ رفع دفع ہوجاتا ہے نتیجہ بھی کچھ نہیں نکلتا ہے توہین رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم وبزرگان دین کے سد باب کیلئے ایک تنظیم بنام تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا قیام عمل میں آیا اسوقت یہ بات آئی کہ کمیٹی یا کونسل یا بوڑد رکھاجائے ہم نے آہستہ سےکہاکہ بورڈ رکھاجائےمولانا محمد عباس رضوی صاحب نےاسی جملے کو زور سے کہا فخر اہلسنت اسیر مفتئ اعظم الحاج جناب سعید نوری صاحب نے تصدیق کردی اورخلیل زاھداور ھارون افروز ایڈیٹر روزنامہ صحافت نے ہاں کردیا اس پرحضور معین المشائخ حضرت علامہ مولاناالشاہ سیدمعین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی نےمہر تصدیق لگادی اور علمائے اہلسنت نے دل و جان سے قبول کرلیا عوام اہلسنت کو خوشی مل گئی ہندوستان کےخوش عقیدہ مسلمانوں نے تائید و حمایت کا اعلان کردیا اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ قائم ہوگیا عوام و خواص میں مسرت و شادمانی کی لہر دوڑگئی ہرطرف سےتحفظ ناموس رسالت زندہ باد کے نعرے گونجنےلگےہر زبان پر لبیک یا رسول اللہ کانعرہ گونجنے لگا دانشوران قوم و ملت رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اور اہلسنت کی آبرو حضورمعین میاں صاحب کو اپنی دعاؤں سے نوازنے لگے کلیاں کھلکھلانے لگیں بھنورے گنگنانے لگے پرندے چہچہانے لگے سنی مسکرانے لگے آقا کے دیوانے مچلنے لگے ہندوستانی سرزمین پر تحفظ ناموس رسالت بورڈکے ترانے چھڑگئے ہم نے کہا کیسی خوشی مل گئی کہ اچانک دیوانے مچلنےلگےآوازآئی نادان تجھے معلوم نہیں سعید ملت اورمعین ملت نے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کیساتھ لیگل سیل کاقیام اور اعلان کردیا ہے اب اگر کوئی ہمارے سرکار اور بزرگوں کی بارگاہ میں توہین کرےگا تواسے اس کے کیفر کردار تک پہنچانے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے وکلاء کی ایک بڑی ٹیم ہوگی اس میں ریٹائرڈ ججوں کا ایک پینل ہوگا جو مجرموں کو قانونی دائرے میں رہ کر جیل کی سلاخوں تک پہنچانے میں مدد کرے گا پھر گستاخان رسول واہلبیت اطہار اور صحابہ وتابعین وتبع تابعین وائمہ مجتھدین واولیائے کاملین ہوش کے ناخن لینے پہ مجبور ہوں گے عاشقان رسول سے درخواست ہےآؤ تحفظ ناموس رسالت بورڈ کا ملکی سطح پر ممبر بن جاؤ اور سرکار کی عظمت کی حفاظت میں تیار ہوجاؤ یہی ہمارے لئے دنیا وآخرت کی کمائی ہے
اخیر میں یہی کہتے ہوئے اپنی بات ختم کررہا ہوں کہ تم جیئو ہزاروں سال تمہیں ہماری عمر لگ جائے۔