متفرقات

سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جاسکتا: مولانا افضال الرحمٰن قاسمی

سندیلہ / ہردوئی (یاسر قاسمی)
گزشتہ شب منگل بازار سندیلہ کی مسجد میں ایک دینی، تبلیغی و اصلاحی نشست منعقد ہوئی، نشست میں خلیفہ حضرت محی السنۃ مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی نے خصوصی خطاب کیا، دعاء کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔
بعد نماز مغرب منعقدہ نشست میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا افضال الرحمن قاسمی نے حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا سکون قلب مادی اسباب سے حاصل نہیں کیا جا سکتا، مادی اسباب سے جو یہ دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ احمق ہیں، انجکشن، دواؤں اور منشیات سے محض حواس مختل ہو تے ہیں، حقیقی نید میسر نہیں آتی، مولانا نے کہا اطمینان قلب کے لئے دو باتیں ضروری ہیں، ایک ایمان، دوسرے کثرت اور تسلسل کے ساتھ ذکر الہی، انہوں نے کہا ذکر کسی ایک طریقے میں منحصر نہیں ، اس کے مختلف طریقے ہیں ، تلاوت قرآن، تسبیحات، نماز، عبادات، دعاؤں کا اہتمام اور مختلف مواقع وحالات میں پڑھی جانے والی دعائیں یہ سب ذکر الہی میں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ غفلت بری بلا ہے، ہر انسان کے دو دشمن ہیں، ایک شیطان، دوسرے نفس ، یہ کبھی دوست نہیں ہو سکتے، ان کی دشمنی کو خود قرآن نے واضح کیا، انسان جب بھی غافل ہوتا ہے شیطان ڈس لیتا ہے، جو جتنا بڑا ذاکر ہوگا وہ شیطان سے اتنا ہی محفوظ ہوگا، نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ذکر اتنا کرو کہ دل ذکر الہی میں اس طرح ڈوب جائے جیسے مچھلی پانی میں ڈوبتی ہے، اور کثرت ذکر کی علامت یہ ہے کہ ذاکر کے چہرے سے ذکر کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں، اس کے کلام میں انوارات کا ظہور ہوتا ہے، وہ ہر ماحول میں ثابت قدم رہتا ہے، فسق و فجور سے بے چین ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے