ازقلم: ابوالکلام قاسمی شمسی
کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ،لاک ڈاؤن کی مدت میں بیماری کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی وفات ھوئی ،کورونا بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی لاشیں طبی گائیڈ لائن کے مطابق پیک کرکے دیا جاتا ،لاک ڈاؤن کی وجہ اتنا خوف طاری تھا کہ کسی کی موت پر بھی لوگ گھر سے نہیں نکلتے تھے،کوئی غسل دلانے والا نہیں ،کوئی جنازہ کی نماز پڑھانے والا نہیں ،عجیب پریشانی کا وقت تھا ، بہت سے مردے بغیر غسل کے دفن کردئیے گئے ،بہت سے بغیر نماز جنازہ کے دفن کردئیے گئے ،کسی کو غسل دلانے کا طریقہ معلوم نہیں تو کسی کو جنازہ کی نماز کا طریقہ معلوم نہیں ،اس لئے ہر مسلمان کی ذمہ داری ھے کہ مردہ کو غسل دلانے کا طریقہ سیکھے ،نماز جنازہ کا طریقہ سیکھے ،دین کی ضروری معلومات حاصل کرے ،تاکہ کسی ایمرجنسی میں کوئی مسلمان بغیر غسل اور بغیر نماز جنازہ کے دفن نہ کیا جائے ،لاک ڈاؤن نے بہت سی باتوں کی طرف ھماری رہنمائی کی ھے ،ہم خود بھی تیاری کریں اور اپنے گھر کی خواتین اور بچے بچیوں کو بھی تعلیم دیں ،دینی کتاب ہر گھر میں موجود ھے ،اپنے گھر کی خواتین اور بچے بچیوں کو پڑھنےکی تاکید کریں ،موقع ھو تو ان کو پڑھ کر سنائیں ،امید کہ آپ حضرات اس جانب توجہ دیں گے۔