خیال آرائی: گل گلشن، ممبئی
ہمیں تم ستاؤ تمہیں ہم ستایئں
ہم ایک دوسرے سے محبت جتایئں
اس اسرار الفت کو بس ہم ہی جانیں
کبھی تم جو روٹھو تمہیں ہم منایئں
یہ نفرت زدہ جھوٹی دنیا سے نکلیں
ہم اپنی الگ ایک جنت بنایئں
یہ شکوے شکایت سبھی کچھ بھلا کر
خلوص و وفا کا ہنڈولہ بنایئں
ہے چاہت کی نگری میں گل کا نشیمن
وہیں چل کے ہم بھی گھروندہ بنایئں