متفرقات

خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں عرس خواجہ غریب نواز

سدھارتھ نگر/ ادارہ وخانقاہ فیض الرسول براؤں شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری رحمہ اللہ کی عرس مبارک کی مناسبت سے نعت ومنقبت اور تقریر کی ایک بابرکت مجلس منعقد کی گئی جس کی سرپرستی سجادہ نشین حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ نے فرمائی جبکہ صدارت کے فرائض نائب سجادہ نشین اور دارالعلوم فیض الرسول کے جنرل سیکریٹری حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نے انجام دی
دارالعلوم فیض الرسول کے صدرالمدرسین حضرت علامہ علی حسن علوی ازھری سمیت دارالعلوم کے اساتذہ حضرت علامہ محمد اسماعیل علوی ہاشمی حضرت علامہ مفتی محمد رابع نورانی بدری حضرت علامہ اختر رضا ازھری حافظ وقاری حضرت علامہ زاھد علی یارعلوی وغیرہم شریک جشن رہے مجلس کی ابتدا حافظ وقاری محمد سہیل صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی
جنرل سکریٹری علامہ محمد آصف علوی ازھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی ذات مرجع خلائق ہے صدیوں پہلے اس دنیا سے رحلت فرماجانے کے باوجود آپ کی شہرت و مقبولیت کا آفتاب نصف النہار پر چمک ودمک رہا ہے آپ کی عظمت کی چوکھٹ پر متعدد سلاطین جہاں نے جبیں سائی کی ہے
سجادہ نشین حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ نے کلیدی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ عرس خواجہ غریب نواز کی مناسبت ذکر و خطابت کی محفل منعقد کرنا خانقاہ فیض الرسول کی قدیم روایت رہی ہے اور ہم برسوں سے اس پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور ہم اس محفل کے توسط سے اسلامی تاریخ کے اس عظیم داعی کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے دست مبارک پر ہزارہا کی تعداد میں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہوئے
یہ بابرکت مجلس صبح ۱۰ بجے سے شروع ہو کر قبیل اذان جمعہ سجادہ نشین صاحب قبلہ کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوئی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے