متفرقات

مشن بنگال: 'سوامی جی' اور 'نیتا جی' بی۔جے۔پی۔ کے انتخابی ہتھیار

ہماری آواز دہلی
نئی دہلی، 26 دسمبر (نامہ نگار) مغربی بنگال میں کچھ مہینوں بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دن بہ دن انتخابی حکمت عملیوں کے دوران ریاست میں بھگوا لہرپھیلانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے ’بنگال کے آئیکون‘ کو دہرے انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے پرعزم نظرآرہی ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ میں کانگریس کے ساتھ بائیں بازو کی جماعتوں کے نظریاتی تضادات کے دوران حال ہی میں ہوئے انتخابی اتحاد کے ایک دن پہلے جمعہ کو سیاسی گلیاروں میں بحث کاموضوع تھا وہیں ایک دن بعد سنیچر کو سوامی جی اور نیتاجی جیسی شخصیتوں پر بی جے پی کی غیر فطری اہمیت پر توجہ مرکوز ہوگئی۔

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق بنگال انتخابات کے پس منظر میں پارٹی سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے