ہماری آواز لکھنو
لکھنؤ:26دسمبر(نامہ نگار)اترپردیش کے محکمہ پنچایتی راج نے جمعہ کی نصف شپ گرام پنچایتوں کے پانچ سال کے میعاد کار کے مکمل ہونے کے بعد ریاست کے 58656پنچایتوں میں انتظام و انصرام کے لئے نئے منتظم نامزد کردئیے ہیں۔
ہفتہ کو افسران نے یہاں بتایا کہ اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ افسران کو تمام پنچایتوں کا نئے ایڈمنسٹریٹر/منتظم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
حکومت نے کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لئے ای-گرام سوراج پورٹل سے پردھانوں کے ڈیجیٹل دستخط بھی منسوخ کردئیے ہیں۔