گولا بازار: ہماری آواز(محمد الطاف رضا)26دسمبر/ آج شام بعد نماز عشاء مختصر تقریب میں عالمی شہرت یافتہ ویب پورٹل "ہماری آواز” کی ہندی ویب سائٹ کا اجرا ہوا، گولابازار ضلع گورکھ پور میں واقع ہماری آواز کے صدر دفتر میں علماے کرام اور شہر کے معززین کی موجودگی میں ہندی ویب سائٹ کا اجرا عمل میں آیا۔ موقع پر موجود علماے کرام اور شہر کے معززین کے ساتھ دور ودراز سے آن لائن جڑے علما و دانش وران نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور ہماری آواز ٹیم بالخصوص بانی تنظیم و چیف ایڈیٹر مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی صاحب کی کاوشات کو سراہتے ہوئے مزید ترقیات کی دعاؤں سے نوازا۔
موقع پر موجود علما ومعززین:
فخر صحافت خطیب ہندستان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی صاحب (نگران اعلیٰ: ہماری آواز،سدھارتھ نگر)
حضرت مولانا حافظ آصف رضا تنویری (کلہوئی بازار)
حضرت حافظ وقاری شاہ عالم رضوی (مہراج گنج)
راقم الحروف (مولانا) الطاف رضا نیپالی (تولہوا، نیپال)
حضرت حافظ محمد امتیاز احمد (ایس۔پی۔ رہنما، گولا بازار)
حضرت مولانا اقبال احمد مصباحی (ایس۔پی۔ رہنما، گولابازار)
عالی جناب نور محمد صاحب(ناظم اعلیٰ: مدرسہ انوارالعلوم، گولا بازار)
عالی جناب منشی رضا صاحب، عالی جناب شمشیر علی صاحب، عالی جناب اصغر علی صاحب، عالی جناب اکبر علی صاحب، عالی جناب محمد زبیر صاحب (گولا بازار)
ماشاءاللہ
بہت عمدہ اور لائق صدتحسین وتبریک اقدام-
"ہماری آواز ہندی”ویب سائٹ کے اجراء پر بہت بہت مبارکباد-
یہ وقت کی اہم ضرورت ہے-
اللّٰہ تعالیٰ آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس طرح کی مزید دینی وملّی خدمات کی توفیق بخشے!
بہت بہت شکریہ حضرت مولانا شمیم احمد نوری صاحب
شاد و آباد رہیں۔۔۔۔ہماری آواز