خواجہ غریب نواز

خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے: شاہ نواز عالم مصباحی ازہری

مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 20 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)
کنڈہ تحصیل میں عرس خواجہ غریب نواز منعقد ہوا جشن کا آغاز حافظ. اخلاق احمد کے تلاوت سے ہوا مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری نے شرکت کی اور انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ غریب کی سیرت ہم سب کے لئے مشعلہ راہ ہے، اور انہوں نے کہ اسوہ حسنہ اور اپنے اخلاق وکردار کی بنیاد پر بھارت کے کونے کونے میں دین متین کے خدمت کو انجام دیا اور خدمت خلق کی ایسی خوشگوار فضا قائم کی ہر مذہب کے لوگ آپ سے ایسے منسلک ہونے لگے،مزید انہوں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی کو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھارت پر بھیجا اور مستقل سلطان بنادیا، ایسے پرفتن دور میں آپ تشریف لائے کہ پورا ہندوستان کفر وشرک کے تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا، لاکھوں معبودان باطلہ کی عبادت کی جارہی تھی، لیکن آپ نے دین اسلام کی تبلیغ اس انداز میں کی کہ گھر گھر میں مذہب اسلام کو پھیلادیا مزید انہوں نے کہا کہ اسوہ رسول کا بہترین نمونہ ہے خواجہ غریب نواز کی شخصیت جن کے بلند وبالا اخلاق کو دیکھکر 90لاکھوں لوگ تقریبا مشرف بہ اسلام ہوئے جس کو آج تک اسلام کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا ہوا ہے ، آج بھی ضرورت ہے کہ ہم سب ملکر سیرت خواجہ غریب نواز کے تعلیمات اور پیغامات کو عام کریں اور اخلاق حسنہ کی تفسیر وتصویر بنیں اور خدمت انسانیت کی مکمل کوشش کریں، اور اس موقع پہ مولانا مزمل اور قاری یوسف نے نعت ومنقبت کے اشعار کے ذریعے سے خراج عقیدت پیش کیا اور مولانا محبوب برکاتی ودیگر حضرات بھی خاص طور پر موجود تھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے