تعلیم زبان و ادب

جماعت اسلامی (ممبئی) کا جانب سے مقابلہ مضمون نویسی، جانیئے کس کس زبان میں آپ کی تحریر ہوسکتی شامل مقابلہ

ممبئی: 20 فروری، (پریس ریلیز) جماعتِ اسلامی ممبئی کے شعبہ حلقہ خواتین کی جانب سے جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر سطح کی مہم مضبوط خاندان مضبوط سماج ۱۹ فروری تا ۲۸ فروری ۲۰۲۱ کی مناسبت سے ایک مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں بالترتیب اوّل ،دوّم اور سوّم انعام یافتگان کو ۳ ہزار،۲ ہزار اور ۱ ہزار روپے کے نقد انعامات کے علاوہ حوصلہ افزائی کے انعامات اور تمام شرکائے مقابلہ کو ای سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔ عنوانات درج ذیل ہیں۔
۱ – میرا خاندان میری ذمہ داری
۲- خوشگوار خاندانی تعلقات کے آداب
۳- خوشگوار خاندان کی راہ میں حائل رکاوٹیں
شرائط حسب ذیل ہیں
۱- صرف ۱۷ سال یا اس سے زائد عمر کی طالبات و خواتین ہی حصہ لے سکتی ہیں۔
۲- مضمون اردو،ہندی،مراٹھی اور انگریزی زبان میں تحریر کر سکتے ہیں۔
۳- مضمون کے ساتھ مضمون نگار کا مکمل نام، فون نمبر اور مکمّل پتہ کا اندراج ضروری ہے۔
مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ ۲۸ فروری ۲۰۲۱ ہے ۔
مضمون ارسال کرنے کے لئے درج ذیل ای میل آئی ڈی استعمال کریں ۔
jihessaywriting@gmail.com
شعبۂ خواتین،جماعت اسلامی ممبئی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے