پورنیہ: ٢١/فروری(پریس ریلیز) مذہب اسلام میں نکاح کی بہت بڑی اہمیت و فضیلت ہے۔نکاح انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام اور ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی چار سنتوں میں سے نکاح کرنا بھی ایک اہم ترین سنت ہے۔اس اہم ترین سنت کی وجہ سے مرد کی نگاہیں اور شرمگاہ کی حفاظت ہوتی ہے،یہ افزائش نسل انسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مذہب اسلام نے شادی بیاہ کو آسان اور سہل بنایا ہے،حدیث مبارکہ میں ہے کہ نکاح کے بعد ایک سال کی عبادت بغیر نکاح کے ایک ہزار سال کی عبادت سے افضل و اعلیٰ ہے۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مومن بندہ جب شادی کر لیتا ہے تو اس کا نصف ایمان مکمل ہو گیا،اسی لئے حدیث نبوی ﷺ میں نکاح کو ایمان کا نصف حصہ کہا گیا ہے،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ اور دوسرے بزرگوں سے منقول ہے کہ شادی شدہ مسلمان کی غیر شادی شدہ مسلمان پر ایسی فضیلت ہے جیسے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی فضیلت گھر بیٹھنے والے پر اور شادی شدہ کی ایک رکعت غیر شادی شدہ کی ستر رکعتوں سے افضل ہے۔اسی بناء پر مذہب اسلام نے نکاح کو اس قدر اہم بتایا ہے۔مرد اور عورت کو نکاح کے مہذب بندھن میں باندھنا لازمی سمجھا ہے۔اس لئے کہ نکاح انسانی خاندان کو وجود بخشتا ہے،اسی کے مدنظر عزیزی کرامت حسین ابن ماسٹر نظامِ الدین صاحب مقام پاکی پوسٹ پیازی بائسی ضلع پورنیہ ہمراہ عزیزہ روشن خاتون بنت مرحوم ڈاکٹر باقر ابن مرحوم اسرائیل سرکار صاحب مقام باسول پوسٹ امور ضلع پورنیہ مطابق ٢١/فروری بروز اتوار کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے،شادی کی باوقار تقریب مرحوم اسرائیل سرکار صاحب کے دروازے پر منعقد کی گئی۔نکاح کے بعد نوعروش کو مبارکباد دینے والوں میں کرامت حسین سلمہ کے بڑے بھائی مبارک حسین،بہنوئی مظفر حسین پاکی،مولانا صادق قاسمی دھرم باڑی نائب صدر جمعیت علماء ضلع پورنیہ،ماسٹر طارق انور،مجتبیٰ فقیر ٹولی،عمران،نعمت رضا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
متعلقہ مضامین
زبان جامِ محبت بھی اور زہرِ قاتل بھی۔
تحریر : محمد عمر نظام آبادی یہ بات بالکل عیاں ہے کہ انسانی جسم نعمتوں سے بھری ایک کائنات ہے، جس میں ہر عضو قدرتِ خداوندی اور نعمتِ الہی کا ایک عظیم شاہکار اور کھلا نمونہ ہے، منجملہ اعضاء میں ایک ”زبان“ بھی ہے، یہ قوتِ گویائی کا ایسا ایک انعام ہے جس کے ذریعے […]
ایس-آئی-او- جلگاؤں یونٹ نے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دیا
جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے […]
اگلے 24 گھنٹوں میں دہلی کا درجہ حرارت 5.9 °C(پارہ) تک بڑھ جانے کا امکان
نئی دہلی: 2 جنوری (اے۔این۔آئی۔) کئی دن تک سردی اور سردی کے موسم کاٹنے کے بعد ، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ ، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتہ کے روز.دہلی کے صفدرجنگ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کم سے کم درجہ حرارت […]