از قلم: محمد شاہد رضا برکاتی بہرائچی
7045528867
ساکن سالارپور بابا گنج تحصیل نانپارہ ضلع بہرائچ شریف یو۔پی۔
ہراک ہندی مسلماں کرتا ہے اقرار یا خواجہ
ملا ہے آپ ہی سے دامنِ سرکار یا خواجہ
شہنشاہِ مدینہ کی محبت کا صلہ ہے یہ
جو جگ میں ہو رہا ہے آپ کا پرچار یا خواجہ
دوانے آپ کے صد جان سے فریاد کرتے ہیں
"بلا لیجے ہمیں اجمیر میں اک بار یا خواجہ”
اگرچہ اس گھڑی میں بے سر و سامان ہوں،پھر بھی
ترے لطف و کرم سے چلتا ہے گھر بار یا خواجہ
مجھے امید ہے محشر کے دن بھی مجھ سے عاصی کا
تمہارا نام لے کر ہوگا بیڑا پار یا خواجہ
انہیں مل جائے آقا کی ادا پر مٹنے کا جذبہ
جو ہیں اپنائے بیٹھے سیرتِ اغیار یا خواجہ
پلا کر جامِ عشقِ مصطفیٰ اپنا بنایا جو
یہ ہے شاہد رضا پہ آپ کا اپکار یا خواجہ