خواجہ غریب نواز منقبت

منقبت: مصدرِ حلم و وفا خواجہ معین الدین حسن

ازقلم: عبدالمبین حاتم فیضی

مصدرِ حلم و وفا خواجہ معین الدین حسن
منبعِ جود و سخا خواجہ معین الدین حسن

پیارے آقا کی عطا خواجہ معین الدین حسن
مظہرِ مُشکل کُشا خواجہ معین الدین حسن

مشکلیں خود ہی مُحافظ بن گئیں اس دم مری
وقتِ مشکل جب کہا خواجہ معین الدین حسن

منتظر کب سے ہوں میں بھی آپ کی دیدار کا
دیجئے شرفِ لقا خواجہ معین الدین حسن

ایک کاسے میں سمٹ کر آگیا ساگر تمام
حکم جب تم نے دیا خواجہ معین الدین حسن

دامنِ امّید پھیلائے ترے دربار میں
ہیں کھڑے شاہ و گدا خواجہ معین الدین حسن

پڑھ لیا کلمہ کروڑوں کافروں نے دیکھ کر
آپ کی حسنِ ادا ! خواجہ معین الدین حسن

حاتمِ دوراں کو بھی وہ بھیک دیتا ہے سدا
آپ کا جو ہے گدا خواجہ معین الدین حسن

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے