محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی۔یوپی۔بھارت
عاملِ ہر فرض و سنّت اعلٰی حضرت آپ ہیں
رہبرِ راہِ شریعت ہیں اعلٰی حضرت آپ ہیں
سنیّوں کے دل کی راحت اعلٰی حضرت آپ ہیں
نجدیوں کے جاں کی آفت اعلٰی حضرت آپ ہیں
علم والوں نے کہا پڑھ کر فتاوٰی رضویہ
نیّرِ برجِ فقاہت اعلٰی حضرت آپ ہیں
جو ہیں گستاخ نبیٔ محترم ان کے لیے
بالیقیں اب بھی مصیبت اعلٰی حضرت آپ ہیں
صاحبِ ارباب و دانش کہہ رہیں آج بھی
قاطعِ کفر و ضلالت اعلٰی حضرت آپ ہیں
خانقاہوں مدرسوں سے آرہی ہے یہ صدا
سنّی دنیا کی ضرورت اعلٰی حضرت آپ ہیں
اہلِ باطل کو دیا ہے آپ نے تنہا جواب
آسمانِ عزم و ہمت اعلٰی حضرت آپ ہیں
کیوں کرے پرواہ "زاہد "باغیانِ دین کی
جب امامِ اہلسنت اعلٰی حضرت آپ ہیں