شعر و شاعری منقبت

منقبت: نصیرِ امت رضا علی خاں

۱۶۰ واں عرس مجاہد جنگ آزادی امام العلما حضرت علامہ مفتی رضا علی خاں رحمۃ اللہ تعالی علیہ
(جد محترم حضور اعلی حضرت)

نتیجۂ فکر: اشرف رضا سبطینی

کتابِ حکمت رضا علی خاں
معینِ ملت رضا علی خاں

علومِ نقلی میں تھی مہارت
فقیہِ امت رضا علی خاں

شبِ ضلالت میں بن کے چمکے
چراغِ سنت رضا علی خاں

ہمیشہ انگریزوں سے لڑے ہو
نصیرِ امت رضا علی خاں

نقی علی خاں تھے ان کے بیٹے
رضا کی عظمت رضا علی خاں

رکھی ہے بنیادِ ” دارِ افتا "
تمہیں نے حضرت رضا علی خاں

ہیں خوب چرچے تمہاری جرأت
کے ، فخرِ ملت رضا علی خاں

ہے آج بھی یاد دشمنوں کو
تمہاری ہمت رضا علی خاں

ہے ہند کے مسلموں کو پھر سے
تری ضرورت رضا علی خاں

خدا را اشرف رضا کو دے دو
شعورِ مدحت رضا علی خاں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے