منکاپور/گونڈہ: 26 فروری، ہماری آواز(اسرار فیضی واحدی)
سرزمین مہتوگاٶں گجپورگرنٹ میں مورخہ 23فروری 2021 بروز منگل جناب ریاض الدین نے اپنے والدمرحوم کی روح کوایصال ثواب کے لیے جشن عید میلادالنبیﷺ کا اہتمام کیا۔ جس کی سرپرستی حضرت حافظ وقاری الحاج غلام معین الدین علیمی استاذدارالعلوم اھلسنت نورالعلوم انٹٸ رامپور صدارت حضر ت مولانا قاری زاھدعلی صاحب قبلہ اور
نقابت کےفراٸض حضرت مولانامحمدرفیق فیضی وحضرت قاری محمد محبوب عالم نظامی گونڈوی نے انجام دٸیے
واعظ حق بیان خلیفہ
حضورتاجدارمسندبلگرام شریف حضرت علامہ اسراراحمدفیضی واحدی (نماٸندہ شان سدھارتھ)ناظم اعلی جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ علی پوربازارگونڈہ نےاپنے خصوصی خطاب میں عذاب قبروموت کاخوب دلاتے ہوۓ بیان کیاکہ موت کوہمہ وقت یاد کرنے والا بے شمارگناہوں سے محفوظ رہتااوراسکی آخرت سنورجاتی ہے۔
شاعراسلام جناب قاری محرم علی و
مداح نبی جناب قسمت چنداپوری وحافظ مجاہد،کمال احمد،اربازاحمد،حسان الرضانے نعت ومنقبت کاخراج پیش کیا
بعدصلاة وسلام عالم باعمل حضرت علامہ رفیق احمدحسینی پرنسپل دارالعلوم حمایت العلوم گجپورگرنٹ کی دعاپرجشن کااختتمام ہوا۔