متفرقات

نئے سال کے موقع پر ریاستیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتیں: صحت سکریٹری

نئی دہلی: ہماری آواز/ 30 دسمبر(پریس ریلیز) مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکزکےزیرانتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے تاکہ نئے سال کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے ذریعہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے امکان کے بارے میں متنبہ کیا جائے اس موقع پر منعقدہ تقریبات کے دوران ، انفیکشن پھیلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے ، جس کے پیش نظر سیکرٹری صحت نے ایک خط لکھا ہے جس میں تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے سردیوں کے موسم میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات پر بھی خبردار کیا ہے۔مسٹر بھوشن نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی صورتحال کے مطابق 30 اور 31 دسمبر اور یکم جنوری 2021 کو مناسب پابندیاں لگانے پر غور کرسکتے ہیں۔ تاہم ، کوئی ریاست، ریاستوں کے اندر اور اس کے درمیان افراد اور سامان کی نقل و حرکت پر پابندی نہیں لگاسکتی ہے۔وزارت صحت نے برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا کی نئی شکل کے پیش نظر برطانیہ سے ہندوستان آنے والی پروازوں پر31 دسمبر تک لگائی گئی پابندی کو 7 جنوری تک بڑھانے کی بھی سفارش کی ۔ وزارت صحت کی اس سفارش پر ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے 7 جنوری تک برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ سات جنوری 2021 کے بعد برطانیہ سے آنے والی پروازوں کی تعداد پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جانا چاہئے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے