متفرقات

دارالقلم دہلی میں مولانا محمد یامین نعیمی کے لیے ایصال ثواب

دہلی، 11اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
10 اپریل شنبہ کی شب میں بارہ بج کر 54 منٹ پر حضرت مولانا محمد یامین نعیمی سنبھلی (متولد 27 جولائی 1939 متوفی 28 شعبان 1442ھ /11/اپریل 2021) 82 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضرہوگئے – انا للہ وانا الیہ راجعون
صدرالافاضل حضرت مولانا نعیم الدین مرادابادی علیہ الرحمہ والرضوان کے قائم کردہ دینی وعلمی ادارہ جامعہ نعیمیہ مراداباد (اتر پردیش انڈیا) سے 1961 میں آپ کی تعلیمی فراغت ہوئی – 1973 سے دم آخرتک بحیثیت مدرس ونائب مہتمم ومہتمم جامعہ نعیمیہ مراداباد سے ہی آپ وابستہ رہے اس طرح نصف صدی تک آپ نے پوری ذمہ داری و یکسوئی اور دل جمعی کے ساتھ جامعہ نعیمیہ مراداباد کی بے لوث خدمت کی۔
دارالقلم کے اساتذہ وطلبہ کی دعا ہے کہ رب کائنات آپ کی خدمات کو قبول فرماکر آپ کو اجر عظیم سے نوازے آپ کے اہل خانہ و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اہل سنت کے قدیم وعظیم ادارہ جامعہ نعیمیہ مراداباد کو شب وروز ترقی وکامیابی سے نوازے –
آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین علیہ وعلی آلہ واصحابہ افضل الصلوۃ والتسلیم –
سوگوار
یاسین اختر مصباحی
دارالقلم ذاکر نگر نئی دہلی
موبائل نمبر 9350902937
9560848408
مورخہ
28 شعبان 1442ھ
11/اپریل 2021
یک شنبہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے