انٹرویو

شاعر اسلام جناب ظفر پرواز صاحب انٹرویو کی میز پر

آج میں آپ کا تعارف ایک جانے پہچانے شخصیت اور ہر دل عزیز شاعر اسلام ظفرپرواز صاحب سے کروا رہا ہوں۔ یقین نہیں آتا کہ ٢٢ سال کا یہ نوجوان اس قدر با شعور، پراعتماد، بامقصد اور عمدہ شاعر ہو سکتا ہے۔ لیجئے ان کا تعارف پڑھئے۔ (ارشد کمال)

سوال 1:- آپ کا نام کیا ہے ؟
جواب:- ملک الظفر خاں

سوال2:- آپ کا قلمی نام کیا ہے؟
جواب:- ظفر پرواز

سوال 3 :- آپ کی رہائش کہاں ہے ؟
جواب:-مقام: شکرکونی ضلع( گڑھوا) جھارکھنڈ
سوال 4 :- آپ کی تاریخ ولادت اور عمر کیا ہے ؟
جواب:- ٢٢سال

سوال5:-آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی ہے اور کہاں تک ہے اور آپ کا پیشہ اور آپ کا مشغلہ کیا ہے؟

جواب:-ابتداءی تعلیم حاصل مدرسیہ صمدیہ منظورالعلوم پپرا گڑھوا جھارکھنڈ میں ہوءی۔اس کے بعد مکھدیو ہاءیسکول مجھیاءوں میں I.comeپاس کیا اور فی الحال میں ابھی construction لاءین کا ایک 3g4g welder ہوں ۔

سوال6:- شاعری کی ابتداء کب سے ہوئی اور اسکی وجہ کیا بنی ؟

جواب:- میری شاعری کا آغاز ٢٠١٣سے ہوءی اور اس وجہ یہ تھی کہ جب میرے والد گرامی حافظ اعجاز لحق کوءی شعر لکھتے تو مجھے بھی شعر کہنے کا جذبہ پیدا ہونے لگتا آخرکاربہت کوشش کے بعد میں نے شعر کہی وہ یہ تھی ۔؛
حشر میں اسکا کیا حال۔۔۔۔۔۔۔ ہوگا ظفر
جو نمازوں سے منھ موڑ لیا ۔۔کرتے ہیں

سوال7:- بہترین شاعری کے لئے کن کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے؟

جواب:- مطالعہ، ذخیرہء الفاظ، موقع محل کے مطابق ہر لفظ کا صحیح استعمال، زمانے کے اتار چڑھاؤ پر نظر۔ آس پاس کے واقعات پر گہری نظر ہونا،زبان دانی پر دسترس ،
اور سب سے بڑی چیز ہے احساس۔ اگر آپ کی روح میں احساس نہیں ہے تو آپ شاعری میں کبھی بھی کمال حاصل نہیں کر سکتے۔

سوال8 :- نو آموز شعراء کے لئے کوئی مشورہ ؟معیوب سخن میں سے چند عیوب پر روشنی ڈالیں؟
جواب:-خاکسار بھی ابھی نو آموز ہے مشورہ یہی ہے کہ جتنا ہو سکے شعرائے کرام کا مطالعہ کریں۔ اور کسی استاد کی نگرانی میں اپنی شاعری کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آج کل ایک کمی یہ ہے کہ لوگ کچھ دن سیکھتے ہیں پھر وہ سیکھنا چھوڑ کر خود ہی بے مزہ شاعری کرنے لگتے ہیں، اس لئے شاعری میں پختگی حاصل کرنے کے لئے کسی استاد کی سرپرستی یا نگرانی کا ہونا ضروری ہے۔

سوال 9:- اپنے پسندیدہ کلام سے چند کلام پیش کریں؟
جواب:-

نعت سرور جب سنایا دیر تک
عاشقوں نے دل لگایا دیر تک

اپنے مولی کی عبادت۔۔۔ کیلے
فاطمہ نے سر جھکا یا دیرتک

رب ھبلی امتی کہتے ۔۔ہوءے
مصطفے نے لب ہلایا دیر تک

مشکلیں آسان ہو گ۔۔۔ءی میری
ماں نے جب مجھکو دعا دی دیر تک

انبیاء سب جگمگاءے ہیں ظفر
مصطفے نے جگمگایا ۔۔۔دیر تک

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے