موتیہاری ضلع مشرقی چمپارن کے شنکرسریاں کے ہردیاں پنچایت میں جنتادل یونائیڈیڈ کے ریاستی سیکریٹری مولانا نثار احمد انصاری کی قیادت میں بہار کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار کی70یوم پیدائش کے موقع پر پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے وکاس دیوس کے طور پر منایا اس موقع پہ پارٹی کے ریاستی سیکریٹری مولانا نثار احمد انصاری کے ساتھ سیکڑوں معزز واہم کارکنان سمیت عوام بھی شریک ہوئے ریاستی سیکریٹری مولانا نثار احمد انصاری نے وزیر اعلی نتیش کمار کو سالگرہ کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی کے لمبی عمر اور صحت وتندرستی کی تمنا کرتے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ بہار کا مستقبل روشن ہے اس لئے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار جی کی فکر وسوچ بہار کو لیکر کافی بلند ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کے وزیر اعلی کے کاندھا سے کاندھا ملاکر بہار کی ترقی وکامیابی کے لئے دن ورات کوشاں ہیں اور امید بھی ہے کہ بہار کا مستقبل خوش نظر آرہا ہے ریاستی سیکریٹری مولانا نثار احمد انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب ملکر وزیر اعلی کی سالگرہ کے پر بہار موقع پر وکاس دیوس مناکر بہار کو ترقی کی راہ پہ لے جانا چاہتے ہیں، سیکریٹری مولانا نثار احمد نے صوبائ صدر جناب تنویر اختر ایم ایل سی سہ ویدھان پریشد ممبر کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرد مجاہد کی حثیت سے ہیں کہ ہر جگہ ہر مقام پر اقلیتوں کے لئے کھڑے رہتے ہیں کہیں بھی غریبوں اور بے سہاروں کی آواز سنتے ییں تو انکی مدد کے لئے تیار ہوجاتے ہیں اور سیکریٹری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تنویر اختر صاحب نے جو کام بہار میں کیا ہے اور جو کررہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں کسی بھی انسان کا کام بولتا ہے آج بہار میں ہر وقت ہر لمحہ اقلیتوں کے لئے کوئ کھڑا ہےتو وہ ایم ایل سی تنویر اختر ہے جنہوں نے اپنی زندگی ملک اور قوم اور اقلیتوں کی خدمت میں گزار دی ہے ایک طرح سے تنویر اختر ملک وسماج کے لئے مضبوط سپاہی ہے جو اپنی پارٹی کے لشکروں کے ساتھ ملکر قوم وملک کے کام کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں، اس موقع پہ آر سی پی بابو راشٹریہ صدر کے بارے میں مولانا نثار احمد انصاری نے میڈیا سے بتایا ہے کہ جب سے آر سی پی سنگھ بابو جنتادل یونائیڈیڈ کے صدر منتخب کئے گئے تب سے پارٹی میں انقلاب پیدا ہوگیا اور پارٹی کے کارکنان کے درمیان جوش وخروش کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوگیا مزید انہوں نے کہا کہ آر سی پی سنگھ بابو ہمیشہ پارٹی کو مضبوط کرنے اور کارکردہ کے حوصلہ افزائی کرنے میں رہتے ہیں ،پارٹی کا ہر ایک رکن ان سے خوش ہیں انکے ہدایت کے مطابق پارٹی کے کارکنان نے وزیر اعلی نتیش کمار کے 70یوم پیدائش کے موقع پہ وکاس دیوس مناکر لوگوں کو مبارکبادی پیش کی ہے ، پنچایت صدر سنتوش کمار نے بھی کیک کاٹ کر وزیر اعلی کو سالگرہ کی مبارکبادی دیتے ہوئے لمبی عمر اور صحت وسلامتی کی تمنا کی، وزیر اعلی کے 70یوم پیدائش ووکاس دیوس کے موقع پہ ریاستی سیکریٹری مولانا نثار احمد انصاری کی قیادت میں ترکولیا بلاک صدر اجئے پٹیل پپرا کوٹھی بلاک اقلیت صدر ڈاکٹر جنید عالم پپرا کوٹھی بلاک صدر شکیل ، ہردیاں پنچایت کے امیدوار للن کمار، سنیل پٹیل، مولوی میاں، اچھے لال، نریش مہتو، کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان وعوام شریک ہوئے ۔
متعلقہ مضامین
تیز رفتار کار کی چپیٹ میں آکر بائک سوار میڈیکل مالک کی موت
مانکپور کنڈہ /پرتاپ گڑھ: 9فروری، ہماری آواز(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) آج صبح ایک تیز رفتار کار کی چپیٹ میں آنے سے میڈیکل مالک شدید طور پر زخمی ہوگئے گھر والے اسے ضلع ہسپتال لے گئے وہاں ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دے دیا، رانی گنج تھانہ حلقہ رستی پور کا رہنے والے گووند یادو عرف اککو(26)ببھن […]
شیخ اسیدالحق قادری محدث بدایونی زمین کے اوپر ہمارے مرکز توجہ رہے اب نگاہ غوث اعظم کے حصار میں ہیں
مدرسہ فیضان غوث اعظم اوسہیت میں چھٹے سالانہ عرس شھید بغداد میں علما کا اظہار خیال اوسہیت:ہماری آواز(نامہ نگار) شیخ سید الحق قادری محدث بدایونی اپنی خاندانی روایتوں کے پاسدار، اپنے بزرگوں کی خصوصیات، کمالات اور امتیازات کے امین تھے ان کی ذات میں جو صلاحیتیں استعدادیں پائی جاتی تھی وہ انہیں ورثے میں ملی […]
فرخ آباد: جمیعت علماء کے وفد نے مقامی عہدیداران سے کی ملاقات، ممبر سازی مہم کا لیا جائزہ
فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمعیتہ علماء اترپردیش (وسط) کے ایک وفد نے آج 20 جنوری بدھ کو ضلع ہمیر پور کی تحصیل مودہا پہونچ کر جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا، اس سلسلے میں مدرسہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی میں علاقے کے علماء وائمہ وسماجی شخصیات کی ایک اہم نشست […]