دسیا/سدھارتھ نگر: 5مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
آج صبح تقریبا 8 بجے حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی نے نامہ نگار کو اطلاع دی کہ معروف دانش گاہ دارالعلوم فیض الرسول، براؤں شریف کے فارغ حضرت مولانا محمد عرف نوری فیضی سابق استاذ: دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور کی والدہ ماجدہ کا اچانک انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون مرحومہ کے اچانک انتقال سے پورا کنبہ صدمے میں ہے، جنازہ کی نماز آج بعد نماز جمعہ دسیا پوسٹ چتیا بازار میں ادا کی جائے گی۔ اللہ کریم یوم جمعہ کے فضائل و کمالات کے صدقہ مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔