نعت رسول

نعت رسول: پڑھ رہا ہے آپ کا جو بھی ترانہ یا نبی

پڑھ رہا ہے آپ کا جو بھی ترانہ یا نبی
آپ محشر میں اسے جنت دلانا یا نبی

رَحمَتُہ الّلعَالَمِیں رب نے بنایا آپ کو
آپ کے قبضے میں ہے سارا زمانہ یا نبی

جو گیا دربار میں وہ بس یہی کہنے لگا
رشکِ جنت ہے تمہارا آستانہ یا نبی

قاسم نعمت بنایا ہے خدا نے آپ کو
دے رہے ہیں آپ سب کو آب و دانہ یا نبی

جب فرشتے حشر میں لے جائیں گے سوئے سقر
اس گھڑی نار سقر سے تم بچانا یا نبی

رب تعالیٰ کی عطا سے خواب میں آکر کبھی
دید کا شربت مجھے بھی تم پِلانا یا نبی

حضرت اختر رضا خاں ازہری کے واسطے
عسکریؔ کو بھی دِکھا دو در سُہانہ یا نبی

نتیجۂ فکر: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی 7856932585

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے