علما و مشائخ

بزرگ داعی اسلام مفتی نسیم اشرف حبیبی کا انتقال پر ملال، علمی حلقہ سوگ وار

ڈربن/جنوبی افریقہ: 12 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز)

افسوس کہ آج عالم اسلام بالخصوص ساوتھ افریقہ اور برصغیر کے بعض دعاۃ و مبلغین اور علم و تحقیق دوست لوگ اپنے ایک مخلص سرپرست، بزرگ اور دور اندیش عالم دین اور تجربہ کار داعی اسلام سے محروم ہوگئے.

نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہمارے ایک عظیم محسن، مشفق علمی سرپرست، ("سلطنت مصطفیٰ کے سفیر”{مبلغ اسلام کی حیات و خدمات پر مشتمل چند اولین معلوماتی ذخائر میں ایک اہم علمی ذخیرہ ) کے مؤلف اور بزرگ داعی اسلام حضرت مولانا مفتی نسیم اشرف حبیبی، (چھپراوی، بہار) ،ڈربن ،ساوتھ افریقہ، کا کورونا وائرس کی وجہ سے 11/مارچ 2021 کو شب معراج اور شب جمعہ کی مبارک ساعت میں انتقال پر ملال ہو گیا. آپ پچھلے چند ماہ سے سخت علیل اور ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھے.

انا للہ وانا الیہ راجعون. اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے اور تمام لوگوں کو صبر جمیل عطا کرے.

آپ کے وصال کی خبر سن کر اہل سنت و الجماعت کے مشہور اور عظیم عالم دین، مفکر اور مورخ و مصنف حضرت مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب ،بانی و صدر، دارالقلم، دہلی،
محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب، صدرالمدرسین، و صدر شعبہ افتا، الجامعۃ الاشرفیہ ،مبارک پور ،اعظم گڑھ ،یو. پی
اور مخیر اہل سنت عالی جناب الحاج محمد سعید نوری صاحب، چیرمین، رضا اکیڈمی، ممبئی نے اس عظیم شخصیت کی رحلت پر بہت ہی افسوس کے عالم میں تعزیت پیش کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار فرمایا ہے اور مفتی صاحب نوراللہ مرقدہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں ہیں اور جملہ پسماندگان کے صبر کے لئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں.

اللہ رب العزت حضرت مفتی صاحب قبلہ کی مغفرت فرما کر کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان، اہل خانہ ، متعلقین ،مریدین اور متوسلین کو صبر جمیل عطا کرے.

(واضح رہے کہ 2019 میں راقم کے ساوتھ افریقہ کے سفر کے دوران ڈربن میں آپ نے غیر معمولی علمی رہنمائی فرمائی تھی، بے پناہ شفقت و محبت سے نوازا تھا اور مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی نوراللہ مرقدہ کی حیات و خدمات کے تعلق سے بہت سارے ایسے لا ینحل علمی اور تاریخی خلجان کو دور فرما یا تھا جس کے تعلق سے دنیا کے سیکڑوں ارباب علم و دانش سے استفسار اور استفادے کے با وجود ناکامی اور مایوسی ہاتھ لگی تھی.

اس علمی کام کے بارے میں جان کر آپ کو بے انتہا خوشی ہوئی تھی، مستقل رابطہ فرما کر حوصلہ افزائی فرماتے رہتے تھے ، انہیں اس کام کے منظر عام پر آنے کا بے صبری سے انتظار تھا، کاش کہ آپ دیکھ پاتے!)

آپ ساوتھ افریقہ میں ایک سینیئر داعی اسلام اور مشہور اسلامی اسکالر، اکثر علماء اور دعاۃ و مبلغین کے سرپرست و مشیر، بھارت کی شان، اہل سنت کی آبرو اور عظیم علمی و روحانی سرمایہ تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے