متفرقات

جمعیت علماء گوپامؤ کے تحت جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد

ہردوئی: 15 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
جمعیت علماء گوپامؤ کے محلہ ساگر تالاب کی مسجد گڑھی نیم میں بعد نماز مغرب مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی گوپامؤ کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا، نظامت کے فرائض مولانا عبد الجبار ندوی نے ادا کئے،
جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد افضال ندوی نے لوگوں کو تعلیم کی طرف توجہ دلائی انہوں نے کہا آج کے دور میں دینی تعلیم کے لئے لوگ روپیہ خرچ کرنے میں غُربت کا اظہار کرتے ہیں اور عصر ی تعلیم پر روپیہ پانی کی طرح بہاتے ہیں جسکی وجہ سے دینی تعلیم میں خاطر خواہ کامیابی سے دوری اور کمزور ی قوم میں پائی جاتی ہے، مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا ہم سب کو اپنے دلوں سے غیر اللہ کی محبت نکال کر اللہ کی محبت دلوں میں بسانا ہوگا غیر اللہ کا خوف نکال کر اس میں اللہ تعالیٰ کا خوف پیدا کرنا ہوگا جب غیر اللہ کا خوف نکلے گا اور اللہ کی محبت دلوں میں آئیگی تو ہمارے دلوں میں انوارات وبرکات کا ظہور ہوگا پھر ہم برائیوں سے اور گناہوں سے محفوظ رہیں گے، نیکیوں کا جذبہ پیدا ہو گا ، حلال و حرام کی تمیز ہوگی، بےپردگی ،بد نگاہی اور تمام برائیوں سے محفوظ رہیں گے اسکے بعد مولانا محمد عرفان ندوی نے قرآن کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے نئے اور تازہ فتنہ (جو وسیم رضوی نے عدالت میں قرآن کی آیات کو نکالنے کی رٹ داخل کی) کے بارے میں کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں ایسے فتّین ہمیشہ پیدا ہو تے رہے اس سے پہلے روس نے قرآن مجید رکھنے اور پڑھنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور قرآن ملنے پر سزائیں تک دیتا تھا لیکن اللہ نے مکمل قرآن کی حفاظت کا ذمہ لے رکھا ہے اور مکمل حفاظت کرےگا دنیا کی طاقتیں ایک زبر وزیر کو بھی تبدیل نہیں کر سکتیں، ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی نےجمعیت علماء ہند کا تعارف اور اسکے اغراض و مقاصد بیان کیے، جلسہ کا آغاز حافظ محمد مجیب متعلم مدرسہ اصلاح المسلمین گوپامؤ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ مولانا شاہنواز ندوی نے پیش کیا انتظامی امور کی ذمہ داری مقامی جمعیت کے میڈیا انچارج و وائس چیئرمین گوپامؤ مولانا محمد نوشاد ندوی نے نبھائی، جلسہ کا اختتام مولانا شمس الدین مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین و سرپرست مقامی جمعیت علماء گوپامؤ کی دعا پر ہوا، جلسے میں مولانا عبد اللہ قاسمی مولانا سعدان قاسمی مولانا عبد الرحمن جامعی مولانا عرفان حقی حافظ دلشاد خذانچی حافظ لیاقت حافظ ریاض حافظ شفیق حافظ محمد شفیع مولانا محمد مینر دیگر اراکین سمیت علماء وحفاظ وعوام الناس نے شرکت کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے