ابتداء اسلام ہی سے اسلام مخالف دُشمن مذہب اسلام اور امن و سلامتی کا پیغام دینے والی کتاب قرآن کریم کو مٹانے میں طرح طرح کے پروپیگنڈے بناتے آئے ہیں، تاکہ زیرِ آسمان اسلام و قرآن کی حقانیت اور اُسکے تعلیمات کے ذریعے ملنے والی امن و سلامتی کے پیغام کو ختم کیا جا سکے،دور حاضر میں بھی بعض شر پسند عناصر ذہن رکھنے والے اپنے باطل خیالی کے ذریعے قرآن مجید کی عظمت کو گھٹانے میں کوشاں رہتے ہیں،اور قرآن مجید کی عظمت و حُرمت کو پامال کرنے کے لئے ہر ممکن نا کام کوشش کرتے رہتے ہیں،اُنہیں باطل خیال رکھنے والوں میں نطفہ حرام سے وجود میں آنے والا ایک ناپاک حرامی وسیم رافضی قرآن مجید میں سے کُچھ آیتوں کو ہٹانے کی بات سوشل میڈیا پر کر رہا ہے،یہ باطل خیال رکھنے والے ذہنی مریض کو میں کہنا چاہتا ہُوں کہ تیری یہ ساری حرکتیں تیرے پاگل ہونے کی طرف اِشارہ کر رہی ہیں،لہذا سب سے پہلے کسی ماہرِ دِماغ ڈاکٹر يا سائکلوجسٹ کے پاس اپنے ذہن کا علاج کرائے،کیوں کی تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کوئی قرآن مُقدس کی عظمت کو گھٹانے اور بے حرمتی کرنے پر آمادہ ہوا ہے وہ خائب و خاسر ہو چُکا ہے،کیوں کہ قرآن پاک انسان کا نہیں بلکہ اللہ کا کلام ہے،
چند سال قبل کا سچا واقعہ اپنے نگاہوں کے سامنے لائیں،
ترکی کی بحریہ کے کسی ساحل پرایک پرائیویٹ بحری جہاز پر رقص و سرور کی ایک محفل منعقد تھی ، جس میں شرکاء کی تعداد تقریباً تین ہزار سے بھی زائد تھی، اسرائیل سے خاص ناچ گانا کرنے والی لڑکیوں کو بھی بلایا گیا تھا، فنکشن میں 30 سے زائد عسکری قیادت کے جرنیل شریک تھے، انتہائی بےحیائی اور فحش مناظر پر مجلس چل رہی تھی، کہ ترکی کے ایک جرنل نے ایک کیپٹن کے ذریعہ قران کریم کا ایک نسخہ منگوایا اور اس سے پڑھنے کو کہا ، اس نے جب اسے پڑھا تو اس نے اسکی تفسیر پوچھی تو اس نے لا علمی ظاہر کی اس جنرل نے وہ نسخہ لیا اور اسے پھاڑ کے پھینک دیا ،نسخے کے پھٹے ہوۓ ٹکڑے ناچنے والیوں کے پیروں میں آنے لگے ،اس جنرل نے کہا کہ: اس قران کو نازل کرنے والا کہاں ہے ؟
قران میں خداوند نے ارشاد فرمایا ہے کہ: اور ہم نے اس قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اسکی حفاظت کے ذمے دار ہیں. اس قران کی حفاظت کرنے والا کہاں ہے ؟کون اسکی حفاظت اور اسکا دفاع کریگا ؟
اسکی یہ آواز سن کر اسکو لانے والے کیپٹن پر انتہائی خوف و لرزہ طاری ہو گیا ،اور وہ تیزی سے بھری محفل اور جہاز سے باہر آ گیا ، اس کے باہر آتے ہی ایک خوفناک روشنی نظر آئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، سمندر پھٹ گیا اور اس میں سے آگ کے شعلے بھڑکنے لگے، لوگوں کے پھٹنے کی آوازیں آنے لگیں، الله تعالی نے اس پورے بحری اڈے کو اٹھا کے سمندر سے اٹھنے والی خوفناک لہروں کے درمیان پھینک دیا اور ارد گرد کے علاقے بھی زلزلے کی لپیٹ میں آ گئے، عجیب بات یہ ہے کہ اسرائیل سے ناچنے گانے آنے والیوں کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں. قرآن کریم کی بےحرمتی کر کے ان لوگوں نے الله تعالی کے عذاب کو دعوت دی تھی، تو الله تعالی نے اُن سے انتقام لے کر قیامت تک کے لوگوں کو بتا دیا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَٰفِظُونَ ہم ہی نے قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اُسکی حفاظت کرنے والے ہیں، اور خود پروردگارِ عالم نے لا ریب فيه کہہ کر قرآن کی عظمت کی گواہی دی قرآن کے اِن الفاظ نے واضح کر دیا کہ اِنسانی ہاتھ کبھی اُس میں تغیر و تبدل نہیں کر سکتے، اُسکے اعجاز کو عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مفکرین نے بھی مانا،یہ وسیم رافضی ہی کیا کوئی بھی انسان یا دُنیا کی کوئی بھی عدالت عظمٰی قرآن کی آیتوں کو ہٹانے کی بات تو دُور اُسکے زیر و زبر میں بھی ترمیم نہیں کر سکتے، آج اگر کوئی اِس بات سے انکار کرے تو اُسکی کیا حیثیت ہوگی؟ تو سب کو بیک زبان کہنا ہوگا اُسکی ذہنی مریض و پاگل کی حیثیت ہوگی، کسی انسان یا جن کی طاقت نہیں کہ قرآن جیسا کلام بنا سکے یا قرآن مجید میں کُچھ ترمیم کر سکے۔
ہے قولِ محمد قولِ خُدا فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا لاکھ زمانہ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا
ازقلم: عبدالقاسم رضوی امجدی
رُکن تحریک فروغ اسلام نشر اشاعت دہلی
صدر مدرس نوری دارالعلوم نور الاسلام قلم نوری مہاراشٹرا