شعیب رضا

کان پور: جلسہ استقبالیہ و نذر غوث پاک کا انعقاد

کان پور: 20 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل جمعہ کو بعد نماز عشاء مصری بازر متصل مسجد محمد تقی کانپور میں جلسہ استقبالیہ و نذر سرکار غوث پاک کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت شیخ طریقت رہبر شریعت خلیفہ حضور تاج الشریعہ و خلیفہ ضیائے ملت علیہما الرحمتہ حضرت علامہ الحاج الشاہ الحافظ المفتی المولانا محمد شہباز انور قبلہ نوری رضوی مفتی اعظم کانپور و سرپرستی مفکر اسلام خلیفہ و شاگرد حضور تاج الشریعہ رحمتہ اللہ علیہ و خلیفہ سرکار رئیس الاتقیاء آل رسول حضرت علامہ الحاج الشاہ السید محمد اویس مصطفیٰ صاحب بلگرامی حضرت علامہ مفتی ڈاکٹر مولانا محمد یونس رضاصاحب اویسی مرکزی قاضی شہر کانپور نے فرمائی۔ جبکہ قیادت خطیب الہند مولانا مظفر حسین نوری مصباحی امام و خطیب مسجد محمد تقی مصری بازار کانپور
نے فرمائی۔

مخیر قوم و ملت ہمدرد اہلسنت عالی جناب بشیر عالم صاحب عرف پاشو بھائی کے زیر اہتمام اس جلسہ میں مفتی اعظم کانپور اور قاضی شہر کانپور کا اہل خانہ نے ہار و پھول کے ذریعہ شاندار استقبال کیا۔

جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد زید قادری برکاتی نے تلاوت قرآن پاک سے فرمایا، نعت و منقبت پڑھنے والوں میں حضرت مولانا محمد خیبر عالم نوری مدرس ضیائے مصطفی کانپور، حافط محمد اظہر نوری مولوی محمد رومان رضا ازہری محمد آفتاب عالم بیلا ۔ قاری محمد جمیل احمد نائب امام مسجد تقی کے نام شامل ہیں

مفتی اعظم کانپور کا عید میلاد النبی کا شرعی ثبوت اور فوائد پر شاندار خطاب ہوا۔
حضرت مفتی شاہ شہباز انور صاحب قبلہ مفتی اعظم کانپور نے مفیان کرام، علماء، ائمہ حضرات و دانشواران اشخاص کی موجود گی میں عاشق تاج الشریعہ محترم حافظ و قاری محمد طارق رضا ازہری کو "وقار الھند” اور ماہر عملیات و تعویذات حضرت مولانا محمد تحسین رضا قادری امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور کو "منار الھند” کے خطاب سے نوازا کیا گیا۔
شرکاء میں حضرت علامہ خیر الدین احمد قادری مصباحی ۔ حضرت علامہ محمد اجمل حسین نوری مصباحی ۔ حضرت علامہ خیبر عالم نوری ۔ حضرت علامہ محمد یعقوب رحمانی ۔ حضرت علامہ حافظ فاری مولانا حماد انور برکاتی شہزادہ مفتی اعظم کانپور، حضرت علامہ قاری نثار احمد برکاتی قادری ۔ حضرت حافظ زید برکاتی ازہری ۔ الحاج عزیز احمد قادری ۔ جناب بشیر عالم صاحب ۔ جناب محمد اسلام صاحب صوفی، حافظ محمد اظہر نوری ۔ مولوی رومان رضا ازہری ۔ جناب صابر علی ۔ جناب فرقان رضا، مولانا جمیل احمد دیناجپوری ۔ محمد مونس رضا ۔ محمد انس رضا ۔ جناب محمد توحید بھائی ۔ و دیگر عوام و خواص موجود رہے۔
آخر میں صلوٰۃ و سلام اور حضرت علامہ مفتی اعظم کانپور کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ استقبالیہ و جشن غوث الورٰی کا شاندار اختتام ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے