باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
کھانے سے زیادہ تعلیم کی ضرورت
فلاح ملت ٹرسٹ، اوجھاگنج، بستی، یو۔پی۔ جس طرح جسم کو کھانہ نہ ملے تو وہ کمزور پڑجاتا ہے, اسی طرح اگر انسان کو دینی و عصری تعلیم نہ ملے تو وہ روحانی و فکری طور پر کمزور اور سماجک لحاظ سے بے وقعت سمجھا جانے لگتا ہے, آج مسلم سماج کھا پی کر اپنی جسمانی […]
مدارس اسلامیہ کی زبوں حالی کا ذمہ دار کون؟ (قسط نمبر 4)
تحریر: محمد عباس الازہریخادم التدریس دار العلوم اہل سنت فیض النبی کپتان گنج بستی یو۔پی۔ آج کل مدارس اسلامیہ کے سفراء کے خلاف ایک خود ساختہ مہذب تعلیم یافتہ طبقہ اٹھ کھڑا ہوا ہے اور خود ہی مہذب انداز میں انگریزی میں ” زکوة ,صدقات,خیرات ,عطیات اور امداد ” وغیرہ کو حاصل کرنے کے اشتہارات […]
بچوں کو اسلامی معلومات سے آگہی وقت کی اہم: شکیل احمد رضوی
سیرۃ النبی کوئز میں فلاح اکیڈمی آفیسر کالونی چکیا کے طلبہ کی نمایاں کامیابی کے پیش نظر انعام سے نوازا گیا موتیہاری (عاقب چشتی) اس ترقی یافتہ دور میں جدید عصری علوم کی اہمیت و افادیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اور بغیر علم و ہنر کے ہمارے بچے ترقی نہیں کر سکتے […]



