تنقید و تبصرہ

فرقۂ وہابیہ اقسام و احکام: تحسین و آفرین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین

پاک وہند میں جہاد بالقلم کے محاذ پر عصر حاضر میں جو مصنفین اور محققین قلمی معرکہ آرائیوں میں بر سر پیکار ہیں ان میں علامہ مولانا طارق انور مصباحی زید مجدہ کا نام نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ آپ نے نہایت قلیل عرصہ میں نظریاتی اور اعتقادی محاذ پر اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کا لوہا منوایا ہے۔ اللھم زد فزد۔۔ آپ نے ماہ نامہ”پیغام شریعت”دہلی کی ادارت سنبھالی اور اس کی خصوصی اشاعتوں کے ذریعے سنی صحافت میں بھی اپنا مقام بنا لیا ہے۔ بالخصوص اس کے”مصنف اعظم نمبر” اور”فلاح و نجات نمبر”نے تو صحافتی دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ آپ جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا فرما دیتے ہیں۔ رضویات کے حوالے سے آپ کی شہرۂ آفاق کتاب” امام احمد رضا قادری کے پانچ سو باسٹھ علوم و فنون” اپنی مثال آپ ہے۔ احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ نہایت احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کا راہوار قلم نہایت برق رفتاری سے باطل فتنوں کے تعاقب میں ہمیشہ مصروف رہتا ہے۔ ہر باطل فتنہ آپ کے قلم کے نشانے پر رہتا ہے اور پھر آپ کا قلم بھی خنجر خونخوار کا روپ دھار لیتا ہے ‌ آپ کا نیا قلمی معرکہ” فرقۃ وہابیہ۔ اقسام واحکام” مجلسِ علمائے جھار کھنڈ کے زیر اہتمام شائع ہو کر سامنے آیا ہے۔ اگرچہ اس طائفہ کے رد میں ہمارے اکابرین کے قلمی جہاد کی ایک طویل داستان ہے۔ انہی اکابرین کی پیروی میں علامہ مولانا طارق انور مصباحی زید مجدہ نے بھی اس طائفہ کے رد میں قلم اٹھایا ہے اور اس فرقہ کی نہ صرف اقسام کی تفصیل دی ہے بلکہ ان کے بارے میں شرعی احکام بھی رقم فرما دئیے ہیں۔ المختصر فرقہ وہابیہ کا رد بلیغ فرما دیا ہے۔ اس فرقہ کو سمجھنے کے لیے آپ کی اس کتاب کا مطالعہ از بس ضروری ہے۔ ہمارے دیگر مصنفین اور محققین کے لئے بھی آپ کی یہ کتاب قابلِ تقلید اور قابلِ رشک ہے۔ فقیر انہیں اس پر ہدیہ تبریک اور مبارک باد پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل آپ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور اسے شہرت عام بخشے اور قارئین کے نافع بنائے۔ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین۔

دعا گو ودعا جو: احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ”خلیفۂ مجاز بریلی شریف” سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل، سرپرست اعلیٰ” ہماری آواز ” مدیر اعلیٰ الحقیقہ، ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان پوسٹ کوڈ نمبر 43710(7/شعبان المعظم 1442ھ/22/مارچ 2021ء بروز پیر مبارک بوقت 10:55دن)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے