حسبِ سابق امسال دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر، راجستھان کے زیر نگرانی چلنے والے سبھی مدارس ومکاتب اور جملہ فرزندانِ انوارِ مصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت ۷ شعبان المعظّم ۱۴۴۲ ھ /۲۱ مارچ ۲۰۲۱ عیسوی بروز:اتوار دارالعلوم کی عظیم الشان”غریب نواز مسجد”میں منعقدہوئی-
اس مجلس مشاورت میں تقریباً دارالعلوم کی سبھی تعلیمی شاخوں کے مدرسینِ کرام نیز اکثر فارغینِ انوارمصطفیٰ وقرب وجوار کے کچھ دیگر معزز علمائے کرام وساداتِ ذوی الاحترام نے شرکت کر کے اپنے مفید مشوروں اور تجاویز سے نوازا-
الحمدللّٰہ اس مجلسِ مشاورت میں دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیروترقی اور دین وسنّیت کی بہتر سے بہتر خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے بہت سارے امور پر تبادلۂ خیالات کیے گیے-
میٹنگ کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے ہوئی،بعدہ دارالعلوم کے ایک ہونہار وخوش گلو طالب علم نے نعت خوانی کی،پھر صدرِ میٹنگ نورالعلماء حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلہ العالی نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد پر مختصر روشنی ڈالی، بعدہ ناظم میٹنگ حضرت مولانا محمدحسین صاحب انواری نے یکے بعد دیگرے درج ذیل علمائے گرام کو اپنی باتیں رکھنے اور مفید تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی-
حضرت مولانا روشن الدین صاحب انواری، خطیب وامام:مسجد سالاواس،جودھپور،حضرت مولانا محمدحمزہ قادری انواری دیتانی،حضرت مولانا خالدرضا انواری تالسر،حضرت مولانا عبیداللّٰہ سکندری انواری،باسن پیر،جیسلمیر،حضرت مولانا عبدالشکور صاحب قادری انواری میٹھے کاتلا،حضرت حافظ وقاری مولانا محمداسمٰعیل صاحب قادری انواری،حضرت مولانا فخرالدین صاحب انواری،حضرت مولانا مراد علی قادری انواری، حضرت مولانا نظام الدین صاحب انواری-
دارالعلوم کے مدرسین میں یکے بعد دیگرے ان حضرات نے اپنی باتیں رکھیں اور شاخہائے ادارہ سے تشریف لائے مدرسین کرام کا شکریہ بھی اداکیا-
حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب مصباحی،حضرت مولانا خیر محمد صاحب قادری انواری اور راقم الحروف محمدشمیم احمدنوری مصباحی-
بعدہ حضرت مولانا قاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری نے بہترین انداز میں نعت ومنقبت کے کچھ اشعار پیش کیے،آخر میں نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلہ العالی نے اپنے ناصحانہ خطاب سے نوازا-
آپ نے اپنے خطاب کے دوران سبھی شرکائے میٹنگ کاشکریہ اداکرنے کے ساتھ دارالعلوم کے سبھی فارغین کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی اور ساتھ ہی ساتھ سبھی علمائے کرام کو اپنی جگہوں پر خلوص وللّٰہیت کے ساتھ دین وسنّیت کی خدمات انجام دینے کی تلقین کی،اور تعلیم وتدریس کے فرائض کو بہتر سے بہتر انجام دینے کے بابت کچھ مفید آراوہدایات بھی دی-
صلوٰة وسلام اور قبلہ سید صاحب کی دعا پر یہ مجلس اختتام پزیر ہوئی!
رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی!
خادم:دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)