متفرقات

سہلاؤشریف میں عرس بخاری محدود پیمانہ پر منایا گیا

باڑمیر/راجستھان: 22مارچ، ہماری آوازُپریس ریلیز) امسال دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر ،راجستھان میں ۲۱ مارچ ۲۰۲۱ عیسوی بروز اتوار موجودہ وبائی بیماری کو مدّنظررکھتے ہوئے انتہائی محدود پیمانہ پرقطب تھار حضرت پیر سیّد حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ۱۵۳ واں،حضرت پیر سیّد علاؤالدّین شاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ۴۹ واں اور بانئِ دارالعلوم انوارمصطفیٰ حضرت پیر سیدکبیر احمدشاہ بخاری علیہ الرّحمہ کا ساتواں عرسِ بخاری عقیدت واحترام کے ساتھ شرعی مراسم کی پابندی کے ساتھ منایا گیا-
اوّلاً بعد نمازِ ظہر دارالعلوم کی عظیم الشان غریب نواز مسجد میں اجتماعی قرآن خوانی ومجلس ایصال ثواب منعقد کی گئ-
پھر بعد نماز عصر چادرپوشی کا پروگرام ہوا-چادردارالعلوم کے دارالحدیث سے صاحب سجادہ نورالعلماء پیرطریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری اور آپ کے بردران ودیگر ساداتِ کرام وعلمائے ذوی الاحترام کی قیادت میں یہاں کے رسم کے مطابق سِندھی مولودشریف کے جلو میں روانہ ہوگر درگاہ شریف پہنچا-اور درگاہ میں آرام فرما سبھی بزرگانِ دین کے آستانوں پر چادرپوشی وگل پاشی کی گئی،بعدہ اجتماعی فاتحہ خوانی اور صلوٰة وسلام کے بعد عرس میں تشریف لائے سبھی زائرین اور جملہ مسلمانانِ عالَم کے حق میں دعائیں کی گئیں،بالخصوص موجودہ وبائی مرض ویگر امراض روحانی وجسمانی سے حفاظت کے لیے بھی دعاکی گئ-
بعدنماز مغرب فوراً ایک دینی واصلاحی پروگرام ہوا،جس میں حضرت مولانا محمّد قاسم صاحب دلکش اشرفی نے علاقۂ تھار میں سادات بخاریہ کی آمد،ان کی خدمات وکرامات اور حضرت مولانا محمد جمال الدین صاحب قادری انواری نے اصلاح معاشرہ پر بہت ہی عمدہ تقریر کی،آخر میں صاحب سجادہ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی نے اپنے دعائیہ وناصحانہ خطاب سے نوازا-
آپ نے اپنے خطاب میں اصلاح اعمال پر خصوصی زور دیا-اور ساتھ ہی ساتھ امسال باضابطہ دعوت دیئے بغیر کثیر تعداد میں عرس کی تقریبات میں شرکت فرمانے والے سبھی علمائے کرام و عوام اہل سنّت(زائرین)کا شکریہ ادا کیا-
مختلف طلبہ ونعت خوانانِ رسول بالخصوص واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولاناروشن الدین قادری و بلبل باغ مدینہ حضرت مولانا قاری محمّدجاوید صاحب سکندری انواری نے نعت ومقبت کے اشعار پیش کیے-نظامت کے فرائض حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب مصباحی نے انجام دیئے-
صلوٰة وسلام اور قبلہ سیّد صاحب کی دعا پر یہ مجلس سعید قبلِ نمازِ عشاءاختتام پزیر ہوئی-
رپورٹ:حبیب اللّٰہ قادری انواری
آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر(راجستھان)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے