مذہبی مضامین

قرآن کی آیات تو دور ایک نقطہ بھی نہیں بدلا جاسکتا

از قلم: صفوان شاہد
بھیرہ ولید پور،مئو یو۔پی۔

صفوان شاہد

وسیم رضوی کی حرکت قرآن کے خلاف ہے، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ وہ معاشرے میں نفرت اور ملک میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے ، امن و امان کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے اور اپنی مکاری و عیاری اور بدعنوانی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے ملعون وسیم رضوی کی حرکت قابل مذمت ہے، ناقابل معافی جرم ہے اس نے قرآن مجید پر انگشت نمائی کرکے اللہ تبارک وتعالیٰ کو چیلنج کیا ہے اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ قدرت کے وہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے آج نہیں تو کل اسے عذاب الٰہی کی گرفت میں آنا ہے اور دنیا و آخرت میں ذلیل ہونا ہے،، قرآن کی 26 آیات تو دور کی بات ہے ایک نقطہ بھی نہیں بدلا جاسکتا، زیر کو زبر اور زبر کو زیر نہیں کیا جاسکتا وسیم رضوی جیسے بدبخت کتنے آئے اور چلے گئے لیکن قرآن کریم جیسا نازل ہوا ویسا ہی آج بھی محفوظ ہے اور تا قیامت رہے گا قرآن کریم کے معاملے میں ذرہ برابر بھی توہین مسلمان برداشت نہیں کر سکتا اور قرآن پر ذرہ برابر شک بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ قرآن مجید دین اسلام کا اصول و ضابطہ ہے، اسلام کا آئین ہے اور ایک کلمہ گو کے لئے قرآن کو ماننا ضروری ہے رائی کے دانے کے برابر شک بھی دائرہء اسلام سے خارج کردے گا اور وسیم رضوی قرآن کی مخالفت و توہین کرکے کافر و مرتد ہو گیا اور آج چہار جانب سے اس پر لعنتیں برس رہی ہیں کیونکہ اس نے قرآن پاک کی شان میں جو توہین آمیز حرکت کی ہے اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں اس نے شیعہ اور سنی دونوں کو آپس میں لڑانے کی بھی بھرپور کوشش کی ہے لیکن قابل مبارکباد ہیں شیعہ و سنی علماء اور عوام و دانشورانِ قوم و ملت جو آج قرآن مجید کے تقدس کو پامال کرنے والے بدبخت کی مخالفت کررہے ہیں اور اسے سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں اور شیعہ و سنی دونوں ایک آواز ہوکر اس بات کا اعلان کر رہے ہیں کہ قرآن میں تحریف کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور وسیم رضوی نے جو حرکت کی ہے وہ ایک بدترین دہشت گردی ہے وہ انسان ہوکر شیطانوں کی چال چل رہا ہے اور یہود ونصاری کی ایجنٹی کررہاہے اور اس کے سر پر یہودیوں کا ہی ہاتھ ہے اس لئے وہ اپنے دین و مذہب کے خلاف حرکت کررہا ہے وہ ہمیشہ دنیا اور دولت و منصب کو ترجیح دیا ہے اور آج دنیا کی چند روزہ زندگانی کی چکاچوند روشنی میں مست رہنے کے لئے ایمان کی دولت سے محروم ہوگیا وسیم رضوی بدبخت کے خلاف حکومت کو بھی فوراً کاروائی کرنا چاہیے اس لیے کہ وہ ملک کے لئے خطرناک ہے، اس کی ذات سے ملک میں خلفشار پیدا ہوسکتا ہے-

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے