متفرقات

مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے صدر مدرس حافظ محمد اقبال کی رحلت، ماحول سوگوار

سندیلہ/ہردوئی: 23مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی)
مدرسہ تعلیم القران سندیلہ کے سابق صدر مدرس حافظ محمد اقبال کا انتقال ہوگیا، ان کی رحلت سے علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، وہ 70 برس کے تھے ، وہ کافی عرصے سے بستر علالت پر تھے، تین روز قبل مرض میں شدت کے بعد انہیں لکھنؤ کے کاٸنڈھاسپٹل سیتاپورباٸی پاس دوبگا میں داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، آج بعد نماز عشاء تقریبا ساڑھے آٹھ بجے اپنی رہائش گاہ واقع موضع اجگواں میں آخری سانس لی، اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، حافظ صاحب کے سانحہ ارتحال سے ماحول سوگوار ہو گیا، ان کے صاحبزادے مولانا محمد اختر نے بتایا نماز جنازہ 24 مارچ بروز بدھ بعد نماز ظہر تقریبا ڈیڑھ بجے مدرسہ تفہیم القرآن اجگواں میں ادا کی جائے گی،
پسماندگان میں اہلیہ ، چار بیٹے مولانا محمد اقبال ندوی ، مولانا محمد اختر ، محمد اطہر عرف ساحل، ماسٹر محمد اظہر اور ایک صاحبزادی ہے،
جمیعت علماء ہردوئی کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی سیکریٹری یاسر عبدالقیوم قاسمی نے پسماندگان کے لئے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے