گوشہ کتب

سفرِ باسنی راجستھان کے نقوش کی سنی تبلیغی جماعت سے اشاعت

’’باسنی: روشن صبحیں-مہکتی شامیں”

باسنی: 26 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) مورخہ ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۱ء کو نوری مشن کا ایک وفد باسنی ناگور شریف راجستھان حاضر ہوا- سنی تبلیغی جماعت باسنی کے ذریعے نصف صدی سے فروغِ دین و سنیت کا کام بہت معیاری طرز پر جاری ہے۔ نیز دیگرادارے بھی مثالی تعلیمی، تربیتی، اصلاحی، اشاعتی اور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وفد نے تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سنی تبلیغی جماعت کی دعوتی خدمات، تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ عامۃ المسلمین میں دعوت و تبلیغ کے لیے شبانہ روز کاوشیں، وفود کے دوروں کی رپورٹس ملاحظہ کیں۔ باسنی میں دینی ماحول، دیگر اداروں کی خدمات، کشادہ محلے، وسیع مساجد، کثیر مدارس، علما کی بہاریں، سبھی کچھ کا جائزہ لیا۔ علما کی خدمات کے نقوش مشاہدہ کیے۔ اخلاص و لگن کی بہاریں جلوہ گر محسوس ہوئیں۔ اکابرِ اہلسنّت کی آمد کی برکتیں مشاہدہ ہوئیں۔ تمام تاثرات کو بشکلِ مقالہ غلام مصطفیٰ رضوی نے مرتب کیا۔ جہان بھر میں ’’باسنی: روشن صبحیں-مہکتی شامیں‘‘ کے عنوان سے نقوشِ مسافرت عام ہوا۔ مقالہ پسند کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ ہوا۔ درجنوں علما نے تاثرات دیے۔
مولانا محمد اسلم رضا قادری نے سنی تبلیغی جماعت کی سہ روزہ تعلیمی کانفرنس کے موقع پر نقوشِ سفر ’’باسنی: روشن صبحیں-مہکتی شامیں‘‘ کی کتابی شکل میں اشاعت کی اطلاع دی- اور بالآخر کتاب شائع بھی ہو گئی- ایسی اطلاع نوری مشن مالیگاؤں سے ارسال کی گئی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے