یہ خبر بہت ہی افسوس کیساتھ لکھی اور دی جارہی ہیکہ ابھی تھوڑی دیر قبل مورخہ ٢٨ ۔ذیقعدہ ١٤٤٢ھ مطابق ١٠ جولائی ٢٠٢١ء بروز شنبہ کو دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ فہیم آباد کالونی کانپور کے کہنہ مشق درجہ حفظ و قرات کے مدرس اور مسجد سعید آباد چمن گنج کانپور کے خطیب و امام
حضرت حافظ و قاری الحاج محمد اسرار چشتی صاحب کی والدہ مشفقہ شریف النساء صاحبہ کا قضائے الٰہی سے وصال ہو گیا ۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔
مرحومہ منکسر المزاج صوم و صلوٰ ت و تلاوت قرآن تہجد گزار اور علماء نواز دینداری حسن و اخلاق و دیگر صفات کریمانہ کی پیکر و مجسمہ و پابند تھیں
محرحومہ نے اپنے دو صاحبزادے کو حافظ قرآن بناکر دین و سنیت کی اشاعت کے لیئے وقف فرمادی ہے
اس حادثہ فاجعہ کا فقیر قادری محمد تحسین رضا غفرلہ
خادم دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ
کو روحی و قلبی صدمہ ہے لیکن مرضی مولیٰ از ہمہ اولیٰ کے تحت صبر کے علاوہ کو ئی چارہ کار نہیں الللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بہشت میں بلند فرمائے پسماندگان حضرات و اہل خانہ کو صبر جمیل کامل اجر جزیل اکمل سے نوازے آمین ۔۔
دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کے جملہ مدرسین حضرات و اراکین حضرات مرحومہ کے حق مغفرت کی دعاء فرماتے ہوئے اہل خانہ و خصوصی طور پر حافظ محمد اسرار صاحب و انکے برادران حضرات کو صبر و شکر کی تاکید و تلقین فرماتے ہو ئے تعزیت پیش فرمائے ہیں
مولی ٰ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین بجاہ سید المر سلین ﷺ
شریک غم و الم: محمد تحسین رضا قادری مدرس دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور
٩٨٣٨٠٩٩٧٨٦