نتیجۂ فکر : ناطق مصباحی
ہراک ساعت رقیبوں کاگزرھے
مرادلبربھی کتنادیدہ ورھے
مرےگلشن میں بلبل چہچہائیں
نرالی شاخ ھےگل ھےثمرھے
ہمارہ میکدہ سب سے نرالا
مراساقی بھی کتناباہنرھے
اسی کے نام سے صدقہ ھےجاری
وہی عشاق کا جان خمر ھے
جدائی سے ہواجب مرغ بسمل
کہا عامل نے جادو یانظر ھے
معطر ہیں ہوائیں چاروں جانب
کہا ناطق نے اسکا رہگزر ھے