نعت رسول

نعت رسول: اگر شہر طیبہ میں حاصل ہوا گھر

فرید عالم اشرفی فریدی

نہیں ہوگا محشر میں کوئی مجھے ڈر
شفاعت کریں گے وہاں میرے سرور

بِتا دونگا میں زندگانی وہی پر
اگر شہر طیبہ میں حاصل ہوا گھر

پیمبر سبھی ہیں معظم مکرم
مگر ان میں اعلی ہیں محبوب داور

کریں گے نگاہِ کرم مصطفی جب
چمکنے لگےگا ہمارا مقدر

زیارت کرے نوری در پہ شب و روز
فریدی کو ایسا بنا دے کبوتر

فریدی بھی چمکے گا بن کر ستارہ
اگر خاک طیبہ اسے ہو میسر

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے