نتیجۂ فکر: فیضان علی فیضان، پاکستان
میرے آقا مدینہ جب بلائیں
سلیقہ نعت کہنے کا سکھائیں
مصیبت پاس آنے سے ڈرے گی
نبی کی نعت ہر دم گنگنائیں
ہماری فکر ہوتی ہے نبی کو
غمِ دل کیوں نہ اُن کو ہم سنائیں
تڑپتا ایک عاشق کہہ رہا ہے
نبی جی خواب میں جلوہ دکھائیں
تُجھے ہے واسطہ شاہِ ضمن کا
خدایا دور کر غم کی گھٹائیں
کرے ہے اِلتجا فیضان ہمیشہ
خدایا بخش دے میری خطائیں