نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
صاحب جود و سخا ہے آمنہ کا لاڈلا
کل جہاں کا رہنما ہے آمنہ کا لاڈلا
بارش رحمت میں جم کر اب نہاؤ مومنو
بن کے رحمت آگیا ہے آمنہ کا لاڈلا
چل در سرکار پر چھولی کو بھر کے لاتے ہیں
کل جہاں کا آسرا ہے آمنہ کا لاڈلا
مرتبہ سب سے ہے اعلٰی ہے رسولوں کا امام
تاجدار انبیاء ہے آمنہ کا لاڈلا
در بدر جاکر میں کیوں پھیلاؤں اپنی جھولیاں
جب مرا حاجت روا ہے آمنہ کا لاڈلا
مٹنے والی ہیں جہاں سے ظلم کی تاریکیاں
نور والا آ رہا ہے آمنہ کا لاڈلا
مت پریشاں ہو فریدی اب بلائے دہر سے
دافعِ جملہ بلا ہے آمنہ کا لاڈلا