نعت رسول

نعت رسول: لقد جاءکم رسول

ازقلم: طفیل احمد مصباحی

پھیلی ہوئی ضیا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل
مہکی ہوئی فضا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ماحول خوشنما ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل
کونین مشک زا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ہر سمت نور و نکہت و وجد و سرور کا
پُر کیف سلسلہ ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

میلادِ مصطفیٰ کی سہانی گھڑی ہے یہ
ہر لب پہ مرحبا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

لرزہ ہے طاری قیصر و کسریٰ کے قصر میں
یہ کون آ گیا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

دنیائے کفر و شرک و ضلالت میں دیکھیے
ماتم عجب بپا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

” قَدْ مَنَّ ” سے عیاں یہ ہوا بعثتِ نبی
انعامِ کبریا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

گلزارِ ہست و بود میں کس آب و تاب سے
رحمت کا گُل کھِلا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

ظلم و جفا و جبر فنا ہو گئے سبھی
اب عدل کو بقا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

دیکھو لبِ نبی کو ” تشہُّدْ ” کے ما سوا
ہر گز نہ ” حرفِ لا ” ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

اے منکرینِ عظمتِ سرکار ! دیکھ لو
قرآن کی صدا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

احمدؔ پڑھو درود ، کرو گھر میں روشنی
بابِ کرم کھُلا ہے ، لَقَدْ جَاءَکُمْ رَسُوْل

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے