نعت رسول

نعت رسول: طیبہ میں جاکے گلشن و گلزار دیکھئے

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج

طیبہ میں جاکے گلشن و گلزار دیکھئے
ماتھے کی آنکھ سے درو دیوار دیکھئے

کاسہ لئے کھڑے ہیں جہاں باادب سبھی
کتنا حسیں وہ اعلی ہے دربار دیکھئے

ہوگا انہیں کا داخلہ جنت میں روزحشر
کرتے ہیں مصطفی سے جو بھی پیار دیکھئے

دیوارِ ظلم و کفر کو ڈھانے کے واسطے
آئے  ہیں  کائنات  کے  مختار  دیکھئے

نعت رسول جب بھی میں لکھتا ہوں باوضو
موتی  پرو  کے   آتے   ہیں  اشعار   دیکھئے

عاصی کہیں گے جھوم کے میدان حشر میں
ہم   کو   بچانے  آئے  ہیں  سرکار  دیکھئے

اس  جا  لگاؤ  نعرہ  رضا خان  کا سبھی
جس  جا  حبیبِ  پاک  کا  غدار دیکھئے

پل  میں گئے ہیں آئے ہیں وہ لامکان سے
نوری  ہے  ایسی  شاہ  کی  رفتار دیکھئے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے