ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی
واحد و یکتا اللہ اللہ
کون ہے تنہا؟ اللہ اللہ
میرا مولیٰ اللہ اللہ
میرا داتا اللہ اللہ
بہتی دریا اللہ اللہ
گرتا جھرنا اللہ اللہ
میرا مالک میرا خالق
میرا ماوا اللہ اللہ
وصف تمہاری کیسے لکھے گا
خاک کا پتلا اللہ اللہ
پروت کرتے پتھر کرتے
ذکر تمہارا اللہ اللہ
عرش بریں تا روئے زمیں ہے
تیرا اجالا اللہ اللہ
سارے جہاں کو کونو مکاں کو
تونے بنایا اللہ اللہ
ہرا بھرا کھیتوں میں سبزا
تونے اگایا اللہ اللہ
کوئل کرتی بلبل کرتے
تیرا چرچا اللہ اللہ
جن و بشر میں شجر و حظر میں
شور ہے برپا اللہ اللہ
روئے زمیں پہ عرش بریں پہ
ذکر ہے کس کا؟ اللہ اللہ
ہر جا پر موجود ہے شاہد
تیرا جلوہ اللہ اللہ