اہل بیت صحابہ کرام منقبت

منقبت در شان مولائے کائنات کرم اللہ وجہ الکریم

خلیفہ چہارم، داماد رسول، شوہر بتول، والد حسنین کریمین، امیر المومنین، خلیفۃ المسلمین، باب العلم، شیر خدا، اسد اللہ الغالب، امام المشارق و المغارب، حیدر کرار، حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہ الکریم

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

ہاں وہی شیر خدا مولا علی مشکل کشا
جو فاتح خیبر ہوا مولا علی مشکل کشا

باب علم مصطفیٰ مولا علی مشکل کشا
ہے ہمارا رہنما مولا علی مشکل کشا

مظہر خیر الوری مولا علی مشکل کشا
پرتوے نور خدا مولا علی مشکل کشا

ساری مشکل ٹل گئی ہے نام سے تیرے شہا
جبکہ میں نے یہ کہا مولا علی مشکل کشا

واہ واہ کہ جس کے مولا سید ابرار ہیں
اس کا مولا تو ہوا مولا علی مشکل کشا

تیرے در سے کوئی بھی سائل نہیں خالی گیا
سب کو ہے تونے دیا مولا علی مشکل کشا

تو ہے سردار ولایت تیری اونچی شان ہے
رتبہ ہے تیرا جدا مولا علی مشکل کشا

تیری زد میں جو بھی آیا وہ کبھی نہ بچ سکا
وار جب تونے کیا مولا علی مشکل کشا

مچ گیا کہرام کانپی کفر کی سب وادیاں
رن میں جب تو آگیا مولا علی مشکل کشا

ہے ضرورت آج ہم کو آپ کے تلوار کی
زور ظالم بڑھ گیا مولا علی مشکل کشا

جب نماز عصر انکی ہوگئی شاہد قضا
ڈوبہ سورج پھر گیا مولا علی مشکل کشا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com