کرعبادت تلاوت شب قدر ہے
امتحان عقیدت شب قدر ہے
اس میں قرآن نازل ہوا مومنو
یہ بھی ہے اک حقیقت شب قدر ہے
ہاتھ اٹھاکر دعا دل سے نادان کر
سر سے ٹلتی ہے آفت شب قدر ہے
کر لے نیت تو دے گا یقیناً خدا
حوصلہ اور ہمت شب قدر ہے
ختم ہونے نہ پائے گی یہ عمر بھر
ماہ رمضان کی برکت شب قدر ہے
برکتیں تیرے گھر میں رہے گی سدا
کرتو دل سے سخاوت شب قدر ہے
چھوڑو آرام اللہ ہی اللہ کرو
کر دکھاؤ صداقت شب قدر ہے
جاؤ شہر خموشا زیارت کرو
کی نبی نے ہدایت شب قدر ہے
سلسلہ ہو عبا دت کا تحسین‛ بس
سب بنا لو یہ عادت شب قدر ہے
از قلم: تحسین رضا قادری
خطیب و امام نگینہ مسجد مکیٌا تال گنگا گھاٹ اناؤ